الأعراف ⁦۷:۱۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۴ · پارہ ۹

وَأُلۡقِيَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ 

Waolqiya assaharatu sajideen

تراجم

اور وه جو ساحر تھے سجده میں گر گئے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور اس واقعے نے سارے جادوگروں کو بےساختہ سجدے میں گرا دیا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. یہاں قرآن کریم نے مجہول کا صیغہ القی استعمال فرمایا ہے جس کے لفظی معنی گرگئے نہیں بلکہ گرادئیے گئے، ہیں۔ اس میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ حالات ایسے پیش آئے کہ ان کے ضمیر نے انہیں بےساختہ سجدے میں گر جانے پر مجبور کردیا۔ اوپر ترجمے میں اس پہلو کی رعایت کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں ایمان کی یہ طاقت بھی ملاحظہ فرمائیے کہ جو جادوگر چند لمحوں پہلے اپنے مذہب کی دفاعی کاروائی پر بھی فرعون سے انعام مانگ رہے تھے، اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کے بعد ان میں یہ عظیم حوصلہ پیدا ہوگیا کہ وہ فرعون جیسے جابر حکمران کی دھمکیوں کو ذرا بھی خاطر میں نہیں لائے، اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کے پاس چلے جانے کا اشتیاق ظاہر کرنے لگے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأُلْقِىَwa-ul'qiyaاور ڈال دیے گئے
    مادہ
    لقي
    اصل لفظ
    أَلْقَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱلسَّحَرَةُl-saḥaratuجادوگر
    مادہ
    سحر
    اصل لفظ
    ساحِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. سَٰجِدِينَsājidīnaسجدے میں
    مادہ
    سجد
    اصل لفظ
    ساجِد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور وہ جو ساحر تھے سجدہ میں گر گئے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan