Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحاقة ۶۹:۲۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَٰقٍ حِسَابِيَهۡ
آیت ۶۹:۲۰ کھولیںمجھے تو کامل یقین تھا کہ مجھے اپنا حساب ملنا ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے۔“ [14]
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :14
یعنی وہ اپنی خوش قسمتی کی وجہ یہ بتائے گا کہ وہ دنیا میں آخرت سے غافل نہ تھا بلکہ یہ سمجھتے ہوئے زندگی بسر کرتا رہا کہ ایک روز اسے خدا کے حضور حاضر ہونا اور اپنا حساب دینا ہے۔