Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الحاقة ۶۹:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لِنَجۡعَلَهَا لَكُمۡ تَذۡكِرَةٗ وَتَعِيَهَآ أُذُنٞ وَٰعِيَةٞ
آیت ۶۹:۱۲ کھولیںتاکہ اسے تمہارے لیے نصیحت اور یادگار بنادیں[1] ، اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کہ اِس واقعہ کو تمہارے لیے ایک سبق آموز یادگار بنادیں اور یاد رکھنے والے کان اس کی یاد محفوظ رکھیں۔ [9]
سورة الْحَآقَّة حاشیہ نمبر :9
یعنی وہ کان نہیں جو سنی ان سنی کردیں اور جن کے پردے پر سے آواز چٹ کر گزر جائے، بلکہ وہ لوگ جو اس واقعہ کو سن کر اسے یاد رکھیں، اس سے عبرت حاصل کریں اور اس بات کو کبھی نہ بھولیں کہ آخرت کے انکار اور خدا کے رسول کی تکذیب کا انجام کیسا ہولناک ہوتا ہے۔