الأنعام ۶:۴۹
وَٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا يَمَسُّهُمُ ٱلۡعَذَابُ بِمَا كَانُواْ يَفۡسُقُونَ
Wallatheena kaththaboobi-ayatina yamassuhumu alAAathabu bimakanoo yafsuqoon
تراجم
اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھوٹا بتلائیں ان کو عذاب پہنچے گا بوجہ اس کے کہ وه نافرمانی کرتے ہیں۔[1]
- یعنی ان کو عذاب اس لئے پہنچے گا کہ انہوں نے تکفیر وتکذیب کا راستہ اختیار کیا، اللہ کی اطاعت اور اس کے اوامر کی پرواہ نہیں کی اور اس کے محارم ومناہی کا ارتکاب بلکہ اس کی حرمتوں کو پامال کیا۔
اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، ان کو عذاب پہنچ کر رہے گا، کیونکہ وہ نافرمانی کے عادی تھے۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- كَذَّبُوا۟kadhabūجنہوں نے جھٹلایا
- مادہ
- كذب
- اصل لفظ
- كَذَّبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِـَٔايَٰتِنَاbiāyātināہماری آیات کو
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- يَمَسُّهُمُyamassuhumuچھوئے گا انہیں
- مادہ
- مسس
- اصل لفظ
- مَسَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْعَذَابُl-ʿadhābuعذاب
- مادہ
- عذب
- اصل لفظ
- عَذاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- بِمَاbimāبوجہ اس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ موصول
- كَانُوا۟kānūجو تھے وہ
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَفْسُقُونَyafsuqūnaنافرمانی کرتے
- مادہ
- فسق
- اصل لفظ
- فَسَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھوٹا بتلائیں عذاب پہنچے گا بوجہ اس کے کہ وہ نافرمانی کرتے ہیں (١)۔ ٤٩۔١ یعنی عذاب اس لئے پہنچے گا کہ انہوں نے تکفیر اور تکذیب کا راستہ اختیار کیا، اللہ کی اطاعت اور اس کے اوامر کی پرواہ نہیں کی اور اس کی حرمتوں کو پامال کیا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan