الأنعام ۶:۱۲۵
فَمَن يُرِدِ ٱللَّهُ أَن يَهۡدِيَهُۥ يَشۡرَحۡ صَدۡرَهُۥ لِلۡإِسۡلَٰمِۖ وَمَن يُرِدۡ أَن يُضِلَّهُۥ يَجۡعَلۡ صَدۡرَهُۥ ضَيِّقًا حَرَجٗا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي ٱلسَّمَآءِۚ كَذَٰلِكَ يَجۡعَلُ ٱللَّهُ ٱلرِّجۡسَ عَلَى ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ
Faman yuridi Allahu an yahdiyahuyashrah sadrahu lil-islami waman yurid an yudillahuyajAAal sadrahu dayyiqan harajan kaannamayassaAAAAadu fee assama-i kathalikayajAAalu Allahu arrijsa AAala allatheenala yu/minoon
تراجم
سو جس شخص کو اللہ تعالیٰ راستہ پر ڈالنا چاہے اس کے سینہ کو اسلام کے لیے کشاده کر دیتا ہے اور جس کو بے راه رکھنا چاہے اس کے سینہ کو بہت تنگ کردیتا ہے جیسے کوئی آسمان میں چڑھتا ہے[1] ، اسی طرح اللہ تعالیٰ ایمان نہ ﻻنے والوں پر ناپاکی مسلط کردیتا ہے۔[2]
- یعنی جس طرح زور لگا کر آسمان پر چڑھنا ممکن نہیں ہے، اسی طرح جس شخص کے سینے کو اللہ تعالیٰ تنگ کردے اس میں توحید اور ایمان کا داخلہ ممکن نہیں ہے۔ الا یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی اس کا سینہ اس کے لیے کھول دے۔
- یعنی جس طرح سینہ تنگ کردیتا ہے اسی طرح رجس میں مبتلا کر دیتا ہے۔ رجس سے مراد پلیدی یا عذاب یا شیطان کا تسلط ہے۔
غرض جس شخص کو اللہ ہدایت تک پہنچانے کا ارادہ کرلے، اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے، اور جس کو (اس کی ضد کی وجہ سے) گمراہ کرنے کا ارادہ کرلے، اس کے سینے کو تنگ اور اتنا زیادہ تنگ کردیتا ہے کہ (اسے ایمان لانا ایسا مشکل معلوم ہوتا ہے) جیسے اسے زبردستی آسمان پر چڑھنا پڑ رہا ہو۔ اسی طرح اللہ (کفر کی) گندگی ان لوگوں پر مسلط کردیتا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔
لفظ بہ لفظ
- فَمَنfamanپس جس کے ساتھ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ شرط
- يُرِدِyuridiارادہ کرتا ہے
- مادہ
- رود
- اصل لفظ
- أَرادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- يَهْدِيَهُۥyahdiyahuہدایت دے اس کو
- مادہ
- هدي
- اصل لفظ
- هَدَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَشْرَحْyashraḥکھول دیتا ہے
- مادہ
- شرح
- اصل لفظ
- شَرَحَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- صَدْرَهُۥṣadrahuسینہ اس کا
- مادہ
- صدر
- اصل لفظ
- صَدْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- لِلْإِسْلَٰمِlil'is'lāmiاسلام کے لئے
- مادہ
- سلم
- اصل لفظ
- إِسْلام
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسمِ علم
- وَمَنwamanاور جس کے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ شرط
- يُرِدْyuridوہ ارادہ رکھتا ہے
- مادہ
- رود
- اصل لفظ
- أَرادَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ مصدری
- يُضِلَّهُۥyuḍillahuبھٹکا دے اس کو
- مادہ
- ضلل
- اصل لفظ
- أَضَلَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- يَجْعَلْyajʿalکردیتا ہے
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- صَدْرَهُۥṣadrahuاس کا سینہ
- مادہ
- صدر
- اصل لفظ
- صَدْر
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ضَيِّقًاḍayyiqanتنگ
- مادہ
- ضيق
- اصل لفظ
- ضَيِّق
- قسمِ کلمہ
- اسم
- حَرَجًاḥarajanجکڑا ہوا / بھنچا ہوا
- مادہ
- حرج
- اصل لفظ
- حَرَج
- قسمِ کلمہ
- اسم
- كَأَنَّمَاka-annamāگویا کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · حرفِ کاف
- يَصَّعَّدُyaṣṣaʿʿaduوہ چڑھتا ہے
- مادہ
- صعد
- اصل لفظ
- يَصَّعَّدُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلسَّمَآءِl-samāiآسمان
- مادہ
- سمو
- اصل لفظ
- سَماء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- كَذَٰلِكَkadhālikaاسی طرح
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- يَجْعَلُyajʿaluڈال دیتا ہے
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ٱلرِّجْسَl-rij'saعذاب کو / نجاست کو
- مادہ
- رجس
- اصل لفظ
- رِجْس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- عَلَىʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- لَاlāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يُؤْمِنُونَyu'minūnaجو ایمان نہیں لاتے
- مادہ
- امن
- اصل لفظ
- آمَنَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
جس پر اللہ کا کرم اس پہ راہ ہدایت آسان اللہ کا ارادہ جسے ہدایت کرنے کا ہوتا ہے اس پر نیکی کے راستے آسان ہوجاتے ہیں جیسے فرمان ہے آیت (افمن شرح اللہ صدرہ للاسلام فھو علی نور من ربہ) الخ، یعنی اللہ ان کے سینے اسلام کی طرف کھول دیتا ہے اور انہیں اپنا نور عطا فرماتا ہے اور آیت میں فرمایا آیت (وَلٰكِنَّ اللّٰهَ حَبَّبَ اِلَيْكُمُ الْاِيْمَانَ وَزَيَّنَهٗ فِيْ قُلُوْبِكُمْ وَكَرَّهَ اِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْيَانَ ۭاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الرّٰشِدُوْنَ ) 49 ۔ الحجرات :7) اللہ نے تمہارے دلوں میں ایمان کی محبت پیدا کردی اور اسے تمہارے دلوں میں زینت دار بنادیا اور کفر فسق اور نافرمانی کی تمہارے دلوں میں کراہیت ڈال دہی یہی لوگ راہ یافتہ اور نیک بخت ہیں۔ ابن عباس فرماتے ہیں اس کا دل ایمان و توہید کی طرف کشادہ ہوجاتا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال ہوا کہ سب سے زیادہ دان کون سا مومن ہے ؟ فرمایا سب سے زیادہ موت کو یاد رکھنے والا اور سب سے زیادہ موت کے بعد کی زندگی کے لئے تیاریاں کرنے والا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس آیت کی بابت سوال ہوا تو فرمایا کہ اس کے دل میں ایک نور ڈال دیا جاتا ہے جس سے اس کا سینہ کھل جاتا ہے لوگوں نے اس کی نشانی درریافت کی تو فرمایا جنت کی طرف جھکنا اور اس کی جانب رغبت کام رکھنا اور دنیا کے فریب سے بھاگنا اور الگ ہونا اور موت کے آنے سے پہلے تیاریاں کرنا ضیقا کی ایک قرأت (ضیقا) بھی ہے (حرجا) کی دوسری (حرجا) بھی ہے یعنی گنہگار یا دونوں کے ایک ہی معنی یعنی تنگ جو ہدایت کے لئے نہ کھلے اور ایمان اس میں جگہ نہ پائے، ایک مرتبہ ایک بادیہ نشین بزرگ سے حضرت عمر فاروق (رض) نے حرجہ کے بارے میں دریافت فرمایا تو اس نے کہا یہ ایک درخت ہوتا ہے جس کے پاس نہ تو چرواہے جاتے ہیں نہ جانور نہ وحشی۔ آپ نے فرمایا سچ ہے ایسا ہی منافق کا دل ہوتا ہے کہ اس میں کوئی بھلائی جگہ پاتی ہی نہیں۔ ابن عباس کا قول ہے کہ اسلام باوجود آسان اور کشادہ ہونے کے اسے سخت اور تنگ معلوم ہوتا ہے خود قرآن میں ہے آیت ( وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ ) 22 ۔ الحج :78) اللہ نے تمہارے دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی۔ لیکن منافق کا شکی دل اس نعمت سے محروم رہتا ہے اسے لا الہ الا اللہ کا اقرار ایک مصیبت معلوم ہوتی ہے، جیسے کسی پر آسمان پر جڑھائی مشکل ہو، جیے وہ اس کے بس کی بات نہیں اسی طرح توحید و ایمان بھی اس کے قبضے سے باہر ہیں پس مردہ دل والے کبھی بھی اسلام قبول نہیں کرتے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ بےایمانوں پر شیطان مقرر کردیتا ہے جو انہیں بہکاتے رہتے ہیں اور خیر سے ان کے دل کو تنگ کرتے رہتے ہیں۔ نحوست ان پر برستی رہتی ہے اور عذاب ان پر اتر آتے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir