الحشر ⁦۵۹:۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۴۷ · پارہ ۲۸

لَأَنتُمۡ أَشَدُّ رَهۡبَةٗ فِي صُدُورِهِم مِّنَ ٱللَّهِۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ قَوۡمٞ لَّا يَفۡقَهُونَ

Laantum ashaddu rahbatan fee sudoorihimmina Allahi thalika bi-annahum qawmun layafqahoon

تراجم

(مسلمانو! یقین مانو) کہ تمہاری ہیبت ان کے دلوں[1] میں بہ نسبت اللہ کی ہیبت کے بہت زیاده ہے، یہ اس لیے کہ یہ بے سمجھ لوگ ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہود کے یا منافقین کے یا سب کے ہی دلوں میں۔
  2. یعنی تمہارا یہ خوف ان کے دلوں میں ان کی ناسمجھی کی وجہ سے ہے، ورنہ اگر یہ سمجھدار ہوتے تو سمجھ جاتے کہ مسلمانوں کا غلبہ وتسلط، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیے ڈرنا اللہ تعالیٰ سے چاہیے نہ کہ مسلمانوں سے۔

(مسلمانو) حقیقت یہ ہے کہ ان کے دلوں میں تمہاری دہشت اللہ سے زیادہ ہے۔ یہ اس لیے کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں سمجھ نہیں ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَأَنتُمْla-antumالبتہ تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · ضمیرِ شخصی
  2. أَشَدُّashadduزیادہ سخت ہو
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    أَشَدّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. رَهْبَةًrahbatanرعب میں
    مادہ
    رهب
    اصل لفظ
    رَهْبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. صُدُورِهِمṣudūrihimان کے سینوں (میں)
    مادہ
    صدر
    اصل لفظ
    صَدْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. مِّنَminaبڑھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱللَّهِl-lahiاللہ سے (بڑھ کر )
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  9. بِأَنَّهُمْbi-annahumبوجہ اس کے کہ بیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  10. قَوْمٌqawmunایک قوم ہیں
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. لَّاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  12. يَفْقَهُونَyafqahūnaجو سمجھتے
    مادہ
    فقه
    اصل لفظ
    يَفْقَهُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

(مسلمانو! یقین مانو) کہ تمہاری ہیبت ان کے دلوں میں (١) بہ نسبت اللہ کی ہیبت کے بہت زیادہ ہے، یہ اس لئے کہ یہ بےسمجھ لوگ ہیں (٢)۔ ١٣۔١ یہود کے یا منافقین کے یا سب کے ہی دلوں میں۔ ١٣۔٢ یعنی تمہارا یہ خوف ان کے دلوں میں ان کی ناسمجھی کی وجہ سے ہے، ورنہ اگر سمجھدار ہوتے تو سمجھ جاتے کہ مسلمانوں کا غلبہ و تسلط، اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے، اس لئے ڈرنا اللہ تعالٰی سے چاہیے نہ کہ مسلمانوں سے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan