المجادلة ⁦۵۸:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۴۴ · پارہ ۲۸

ٱتَّخَذُوٓاْ أَيۡمَٰنَهُمۡ جُنَّةٗ فَصَدُّواْ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ فَلَهُمۡ عَذَابٞ مُّهِينٞ

Ittakhathoo aymanahum junnatanfasaddoo AAan sabeeli Allahi falahum AAathabunmuheen

تراجم

ان لوگوں نے تو اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے[1] اور لوگوں کو اللہ کی راه سے روکتے ہیں[2] ان کے لیے رسوا کرنے واﻻ عذاب ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. أَيْمَانٌ ، يَمِينٌ کی جمع ہے۔ بمعنی قسم۔ یعنی جس طرح ڈھال سے دشمن کے وار کو روک کر اپنا بچاؤ کر لیا جاتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے اپنی قسموں کو مسلمانوں کی تلواروں سے بچنے کے لیے ڈھال بنا رکھا ہے۔
  2. یعنی جھوٹی قسمیں کھا کر یہ اپنے کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ان کے بارے میں حقیقت واقعیہ کا علم نہیں ہوتا اور وہ ان کے غرے میں آکر قبول اسلام سے محروم رہتے ہیں۔ اور یوں یہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکنے کا جرم بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی قسموں کو ایک ڈھال بنا لیا ہے۔ [1] پھر وہ دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکتے رہے ہیں۔ اس لیے ان کے لیے ایسا عذاب ہے جو ذلیل کر کے رکھ دے گا۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی جس طرح ڈھال سے تلوار کے وار کو روکا جاتا ہے یہ لوگ سازشیں کرنے کے باوجود قسمیں کھاکر اپنے مسلمان ہونے کا یقین دلاتے ہیں تاکہ مسلمانوں کی طرف سے کسی جوابی کاروائی سے بچ سکیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱتَّخَذُوٓا۟ittakhadhūانہوں نے بنا لیا
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. أَيْمَٰنَهُمْaymānahumاپنی قسموں کو
    مادہ
    يمن
    اصل لفظ
    يَمِين
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. جُنَّةًjunnatanڈھال
    مادہ
    جنن
    اصل لفظ
    جُنَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. فَصَدُّوا۟faṣaddūتو انہوں نے روک دیا
    مادہ
    صدد
    اصل لفظ
    صَدَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  5. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. سَبِيلِsabīliراستے (سے)
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. فَلَهُمْfalahumتو ان کے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. عَذَابٌʿadhābunعذاب ہے
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. مُّهِينٌmuhīnunرسوا کرنے والا
    مادہ
    هون
    اصل لفظ
    مُهِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ان لوگوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے (١) اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ان کے لئے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔ ۱ ٦ ۔۱ ایمان، یمین، کی جمع ہے بمعنی قسم۔ یعنی قسم جس طرح ڈھال سے دشمن کے وار کو روک کر اپنا بچاؤ کرلیا جاتا ہے اسی طرح انہوں نے اپنی قسموں کو مسلمانوں کی تلواروں سے بچنے کے لیے ڈھال بنا رکھا ہے۔ ۱ ٦ ۔۲ یعنی جھوٹی قسمیں کھا کر یہ اپنے کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو ان کے بارے میں حقیقت واقعیہ کا علم نہیں ہوتا اور وہ ان کے غرے میں آکر قبول اسلام سے محروم رہتے ہیں اور یوں یہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکنے کا جرم بھی کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan