الحديد ۵۷:۱۱
مَّن ذَا ٱلَّذِي يُقۡرِضُ ٱللَّهَ قَرۡضًا حَسَنٗا فَيُضَٰعِفَهُۥ لَهُۥ وَلَهُۥٓ أَجۡرٞ كَرِيمٞ
Man tha allathee yuqriduAllaha qardan hasanan fayudaAAifahulahu walahu ajrun kareem
تراجم
کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو اچھی طرح قرض دے پھر اللہ تعالیٰ اسے اس کے لیے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لیے پسندیده اجر ﺛابت ہو جائے.[1]
- اللہ کو قرض حسن دینے کا مطلب ہے، اللہ کی راہ میں صدقہ وخیرات کرنا۔ یہ مال، جو انسان اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، اللہ ہی کا دیا ہوا ہے، اس کے باوجود اسے قرض قرار دینا، یہ اللہ کا فضل واحسان ہے کہ وہ اس انفاق پر اسی طرح اجر دے گا جس طرح قرض کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے۔
کون ہے جو اللہ کو قرض دے ؟ اچھا قرض [1] جس کے نتیجے میں اللہ اسے دینے والے کے لیے کئی گنا بڑھا دے ؟ اور ایسے شخص کو بڑا باعزت اجر ملے گا۔
- : اللہ تعالیٰ کو نہ مال کی حاجت ہے، نہ کسی سے قرض لینے کی، وہ ہر حاجت سے بےنیاز ہے، لیکن انسان جو کچھ صدقہ خیرات کرتا ہے، یا جہاد اور دینی کاموں میں خرچ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے اسے قرض کے لفظ سے اس لیے تعبیر فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا صلہ ایسے شخص کو دنیا اور آخرت میں اس اہتمام سے عطا فرماتا ہے جیسے کوئی قرض دار اپنا قرض واپس کرتا ہے۔ اور اچھے قرض سے مراد یہ ہے کہ وہ پورے خلوص کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے دیا گیا ہو، دکھاوا مقصود نہ ہو۔ سورة بقرہ : 245 اور سورة مائدہ : 12 میں بھی اچھے قرض کی یہ تعبیر گذر چکی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- مَّنmanکون
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام
- ذَاdhāہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ
- ٱلَّذِىalladhīجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يُقْرِضُyuq'riḍuقرض دے گا
- مادہ
- قرض
- اصل لفظ
- أَقْرَضُ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهَl-lahaاللہ کو
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- قَرْضًاqarḍanقرض
- مادہ
- قرض
- اصل لفظ
- قَرْض
- قسمِ کلمہ
- اسم
- حَسَنًاḥasananحسنہ
- مادہ
- حسن
- اصل لفظ
- حَسَن
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَيُضَٰعِفَهُۥfayuḍāʿifahuپھر وہ دوگنا کرے گا اس کو
- مادہ
- ضعف
- اصل لفظ
- يُضاعِفُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی
- لَهُۥlahuاس کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَلَهُۥٓwalahuاور اس کے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- أَجْرٌajrunاجر ہے
- مادہ
- اجر
- اصل لفظ
- أَجْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- كَرِيمٌkarīmunعزت والا
- مادہ
- كرم
- اصل لفظ
- كَرِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
کون ہے جو اللہ تعالٰی کو اچھی طرح قرض دے پھر اللہ تعالٰی اسے اس کے لئے بڑھاتا چلا جائے اور اس کے لئے پسندیدہ اجر ثابت ہو جائے۔ (۱) (۱) اللہ کو قرض حسن دینے کا مطلب ہے، اللہ کی راہ میں صدقہ و خیرات کرنا، یہ مال، جو انسان اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، اللہ ہی کا دیا ہوا ہے، اس کے باوجود اسے قرض قرار دینا، یہ اللہ کا فضل و احسان ہے کہ وہ اس انفاق پر اسی طرح اجر دے گا جس طرح قرض کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan