Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الواقعة ⁦۵۶:۴۶⁩

آیات

  1. وَكَانُواْ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلۡحِنثِ ٱلۡعَظِيمِ

    آیت ⁦۵۶:۴۶⁩ کھولیں

    اور بڑے بڑے گناہوں پر اصرار کرتے تھے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور گناہِ عظیم پر اصرار کرتے تھے۔ [20]

سورة الْوَاقِعَة حاشیہ نمبر :20

یعنی خوشحالی نے ان پر الٹا اثر کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہونے کے بجائے وہ الٹے کافر نعمت ہوگئے تھے۔ اپنی لذات نفس میں منہمک ہو کر خدا کو بھول گئے تھے۔ اور گناہ عظیم پر مصر تھے۔ |" گناہ عظیم |" کا لفظ جامع ہے۔ اس سے مراد کفر و شرک اور دہریت بھی ہے اور اخلاق و اعمال کا ہر بڑا گناہ بھی۔