Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرحمن ۵۵:۷۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفۡرَفٍ خُضۡرٖ وَعَبۡقَرِيٍّ حِسَانٖ
آیت ۵۵:۷۶ کھولیںسبز مسندوں اور عمده فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ جنّتی سبز قالینوں اور نفیس و نادر فرشوں[52] پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :52
اصل میں لفظ عَبْقَرِی استعمال ہوا ہے۔ عرب جاہلیت کے افسانوں میں جنوں کے دارالسلطنت کا نام عَبْقَر تھا جسے ہم اردو میں پرستان کہتے ہیں۔ اسی کی نسبت سے عرب کے لوگ ہر نفیس و نادر چیز کو عَبْقَری کہتے تھے، گویا وہ پرستان کی چیز ہے جس کا مقابلہ اس دنیا کی عام چیزیں نہیں کرسکتیں۔ حتیٰ کہ ان کے محاورے میں ایسے آدمی کو بھی عبقری کہا جاتا تھا جو غیر معمولی قابلیتوں کا مالک ہو، جس سے عجیب و غریب کارنامے صادر ہوں۔ انگریزی میں لفظ (Genius) بھی اسی معنی میں بولا جاتا ہے، اور وہ بھی Genii سے ماخوذ ہے جو جن کا ہم معنی ہے۔ اسی لیے یہاں اہل عرب کو جنت کے سروسامان کی غیر معمولی نفاست و خوبی کا تصور دلانے کے لیے عبقری کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔