Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرحمن ۵۵:۴۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يَطُوفُونَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيمٍ ءَانٖ
آیت ۵۵:۴۴ کھولیںاس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے۔ [38]
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :38
یعنی جہنم میں بار بار پیاس کے مارے ان کا برا حال ہوگا، بھاگ بھاگ کر پانی کے چشموں کی طرف جائیں گے، مگر وہاں کھولتا ہوا پانی ملے گا جس کے پینے سے کوئی پیاس نہ بجھے گی۔ اس طرح جہنم اور ان چشموں کے درمیان گردش کرنے ہی میں ان کی عمریں بیت جائیں گی۔