Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرحمن ۵۵:۳۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٞ مِّن نَّارٖ وَنُحَاسٞ فَلَا تَنتَصِرَانِ
آیت ۵۵:۳۵ کھولیںتم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا[1] پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں [33] چھوڑ دیا جائیگا جس کا تم مقابلہ نہ کر سکو گے
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :33
اصل میں شواظ اور نحاس کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ شواظ اس خالص شعلے کو کہتے ہیں جس کے ساتھ دھواں نہ ہو۔ اور نحاس اور خالص دھوئیں کو کہتے ہیں جس میں شعلہ نہ ہو۔ یہ دونوں چیزیں یکے بعد دیگرے انسانوں اور جنوں پر اس حالت میں چھوڑی جائیں گی جبکہ وہ اللہ تعالیٰ کی باز پرسی سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کریں۔