Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القمر ۵۴:۵۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَآ أَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
آیت ۵۴:۵۱ کھولیںاور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے[1] ، پس کوئی ہے نصیحت لینے واﻻ.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تم جیسے بہت سوں کو ہم ہلاک کر چکے ہیں، [27] پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :27
یعنی اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ کسی خدائے حکیم و عادل کی خدائی نہیں بلکہ کسی اندھے راجہ کی چوپٹ نگری ہے جس میں آدمی جو کچھ چاہے کرتا پھرے، کوئی اس سے باز پرس کرنے والا نہیں ہے، تو تمہاری آنکھیں کھولنے کے لیے انسانی تاریخ موجود ہے جس میں اسی روش پر چلنے والی قومیں پے در پے تباہ کی جاتی رہی ہیں۔