Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القمر ۵۴:۵۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَآ أَمۡرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٞ كَلَمۡحِۭ بِٱلۡبَصَرِ
آیت ۵۴:۵۰ کھولیںاور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور ہمارا حکم بس ایک ہی حکم ہوتا ہے اور پلک جھپکاتے وہ عمل میں آجاتا ہے۔ [26]
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :26
یعنی قیامت برپا کرنے کے لیے ہمیں کوئی بڑی تیاری نہیں کرنی ہوگی اور نہ اسے لانے میں کوئی بڑی مدت صرف ہوگی۔ ہماری طرف سے بس ایک حکم صادر ہونے کی دیر ہے۔ اس کے صادر ہوتے ہی پلک جھپکاتے وہ برپا ہوجائے گی۔