Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القمر ۵۴:۱۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
تَجۡرِي بِأَعۡيُنِنَا جَزَآءٗ لِّمَن كَانَ كُفِرَ
آیت ۵۴:۱۴ کھولیںجو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔ بدلہ اس کی طرف سے جس کا کفر کیا گیا تھا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی۔ یہ تھا بدلہ اُس شخص کی خاطر جس کی ناقدری کی گئی تھی۔ [13]
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :13
اصل الفاظ ہیں جَزَاءً لِّمَنْ کَانَ کُفِرَ ، یعنی |" یہ سب کچھ اس شخص کی خاطر بدلہ لینے کے لیے کیا گیا جس کا کفر کیا گیا تھا۔ |" کفر اگر انکار کے معنی میں ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ |" جس کی بات ماننے سے انکار کیا گیا تھا |" اور اگر اسے کفران نعمت کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ |" جس کا وجود ایک نعمت تھا مگر اس کی ناقدری کی گئی تھی |"۔