Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ⁦۵۳:۷⁩

آیات

  1. وَهُوَ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡأَعۡلَىٰ

    آیت ⁦۵۳:۷⁩ کھولیں

    اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہ سامنے آ کھڑا ہوا جبکہ وہ بالائی افق پر تھا [7]

سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :7

اُفق سے مراد ہے آسمان کا مشرقی کنارا جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے اور دن کی روشنی پھیلتی ہے۔ اسی کو سورة تکویر کی آیت 23 میں افق مبین کہا گیا ہے۔ دونوں آیتیں صراحت کرتی ہیں کہ پہلی مرتبہ جبریل (علیہ السلام) جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نظر آئے اس وقت وہ آسمان کے مشرقی کنارے سے نمودار ہوئے تھے۔ اور متعدد و معتبر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت وہ اپنی اصلی صورت میں تھے جس میں اللہ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا ہے۔ آ گے چل کر ہم وہ تمام روایات نقل کریں گے جن میں یہ بات بیان کی گئی ہے۔