Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ⁦۵۳:۵۴⁩

آیات

  1. فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ

    آیت ⁦۵۳:۵۴⁩ کھولیں

    پھر اس پر چھا دیا جو چھایا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پھر چھا دیا اُن پر وہ کچھ جو (تم جانتے ہی ہو کہ ) کیا چھا دیا۔[46]

سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :46

اَوندھی گرنے والی بستیوں سے مراد قوم لوط کی بستیاں ہیں۔ اور |" چھا دیا ان پر جو کچھ چھا دیا |" سے مراد غالباً بحر مردار کا پانی ہے جو ان کی بستیوں کے زمین میں دھنس جانے کے بعد ان پر پھیل گیا تھا اور آج تک وہ اس علاقے پر چھایا ہوا ہے۔