Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ⁦۵۳:۵۰⁩

آیات

  1. وَأَنَّهُۥٓ أَهۡلَكَ عَادًا ٱلۡأُولَىٰ 

    آیت ⁦۵۳:۵۰⁩ کھولیں

    اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور یہ کہ اُسی نے عادِ اولیٰ[45] کو ہلاک کیا

سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :45

عاد اولیٰ سے مراد ہے قدیم قوم عاد جس کی طرف حضرت ہود (علیہ السلام) بھیجے گئے تھے۔ یہ قوم جب حضرت ہود کو جھٹلانے کی پاداش میں مبتلائے عذاب ہوئی تو صرف وہ لوگ باقی بچے جو ان پر ایمان لائے تھے۔ ان کی نسل کو تاریخ میں عاد اخریٰ یا عاد ثانیہ کہتے ہیں۔