Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ۵۳:۴۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضۡحَكَ وَأَبۡكَىٰ
آیت ۵۳:۴۳ کھولیںاور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور یہ کہ اُسی نے ہنسایا اور اُسی نے رلایا،[40]
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :40
یعنی خوشی اور غم، دونوں کے اسباب اسی کی طرف سے ہیں۔ اچھی اور بری قسمت کا سر رشتہ اسی کے ہاتھ میں ہے۔ کسی کو اگر راحت و مسرت نصیب ہوئی ہے تو اسی کے دینے سے ہوئی ہے۔ اور کسی کو مصائب و آلام سے سابقہ پیش آیا ہے تو اسی کی مشیت سے پیش آیا ہے۔ کوئی دوسری ہستی اس کائنات میں ایسی نہیں ہے جو قسمتوں کے بنانے اور بگاڑنے میں کسی قسم کا دخل رکھتی ہو۔