Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ۵۳:۴۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَأَنَّ سَعۡيَهُۥ سَوۡفَ يُرَىٰ
آیت ۵۳:۴۰ کھولیںاور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور یہ کہ اس کی سعی عنقریب دیکھی جائے گی [39]
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :39
یعنی آخرت میں لوگوں کے اعمال کی جانچ پڑتال ہوگی اور یہ دیکھا جائے گا کہ کون کیا کر کے آیا ہے۔ یہ فقرہ چونکہ پہلے فقرے کے معاً بعد ارشاد ہوا ہے اس لیے اس سے خود بخود یہ بات ظاہر ہوجاتی ہے کہ پہلے فقرے کا تعلق آخرت کی جزا و سزا ہی سے ہے اور ان لوگوں کی بات صحیح نہیں ہے جو اسے اس دنیا کے لیے ایک معاشی اصول بنا کر پیش کرتے ہیں۔ قرآن مجید کی کسی آیت کا ایسا مطلب لینا صحیح نہیں ہوسکتا جو سیاق وسباق کے بھی خلاف ہو، اور قرآن کی دوسری تصریحات سے بھی متصادم ہو۔