Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ۵۳:۳۰
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ذَٰلِكَ مَبۡلَغُهُم مِّنَ ٱلۡعِلۡمِۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِمَنِ ٱهۡتَدَىٰ
آیت ۵۳:۳۰ کھولیںیہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
[26] اِن لوگوں کا مبلغ علم بس یہی کچھ ہے، [27] یہ بات تیرا رب ہی زیادہ جانتا ہے کہ اُس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور کون سیدھے راستے پر ہے
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :27
یعنی یہ لوگ دنیا اور اس کے فوائد سے آ گے نہ کچھ جانتے ہیں نہ سوچ سکتے ہیں، اس لیے ان پر محنت صرف کرنا لا حاصل ہے۔