Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ⁦۵۳:۲۹⁩

آیات

  1. فَأَعۡرِضۡ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ إِلَّا ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

    آیت ⁦۵۳:۲۹⁩ کھولیں

    تو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہو.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

پس اے نبیؐ ، جو شخص ہمارے ذکر سےمنہ پھیرتا ہے، [24] اور دنیا کی زندگی کے سوا جسے کچھ مطلوب نہیں ہے، اسے  اس کے حال پر چھوڑدو[25]

سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :24

ذکر کا لفظ یہاں کئی معنی دے رہا ہے اس سے مراد قرآن بھی ہوسکتا ہے، محض نصیحت بھی مراد ہوسکتی ہے اور اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ خدا کا ذکر سننا ہی جسے گوارا نہیں ہے۔

سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :25

یعنی اس کے پیچھے نہ پڑو اور اسے سمجھانے پر اپنا وقت ضائع نہ کرو۔ کیونکہ ایسا شخص کسی ایسی دعوت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوگا جس کی بنیاد خدا پرستی پر ہو، جو دنیا کے مادی فائدوں سے بلند تر مقاصد اور اقدار کی طرف بلاتی ہو، اور جس میں اصل مطلوب آخرت کی ابدی فلاح و کامرانی کو قرار دیا جا رہا ہو۔ اس قسم کے مادہ پرست اور خدا بیزار انسان پر اپنی محنت صرف کرنے کے بجائے توجہ ان لوگوں کی طرف کرو جو خدا کا ذکر سننے کے لیے تیار ہوں اور دنیا پرستی کے مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :26

یہ جملہ معترضہ ہے جو سلسلہ کلام کو بیچ میں توڑ کر پچھلی بات کی تشریح کے طور پر ارشاد فرمایا گیا ہے۔