Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ۵۳:۲۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلۡأُنثَىٰ
آیت ۵۳:۲۱ کھولیںکیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور بیٹیاں خدا کے لیے؟ [16]
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :16
یعنی ان دیویوں کو تم نے اللہ رب العالمین کی بیٹیاں قرار دے لیا اور یہ بیہودہ عقیدہ ایجاد کرتے وقت تم نے یہ بھی نہ سوچا کہ اپنے لیے تو تم بیٹی کی پیدائش کو ذلت سمجھتے ہو اور چاہتے ہو کہ تمہیں اولاد نرینہ ملے۔ مگر اللہ کے لیے تم اولاد بھی تجویز کرتے ہو تو بیٹیاں !