الطور ۵۲:۳۲
أَمۡ تَأۡمُرُهُمۡ أَحۡلَٰمُهُم بِهَٰذَآۚ أَمۡ هُمۡ قَوۡمٞ طَاغُونَ
Am ta/muruhum ahlamuhum bihathaam hum qawmun taghoon
تراجم
کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں[1] ؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں.[2]
- یعنی یہ تیرے بارےمیں جو اس طرح اناپ شناب جھوٹ اور غلط سلط باتیں کرتے رہتےہیں، کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سجھاتی ہیں؟
- نہیں بلکہ یہ سرکش اورگمراہ لوگ ہیں،اور یہی سرکشی اور گمراہی انہیں ان باتوں پر برانگیختہ کرتی ہے۔
کیا ان کی عقلیں ان کو یہی کچھ کرنے کو کہتی ہیں، یا وہ ہیں ہی سرکش لوگ ؟ [1]
- : یعنی یہ لوگ تو بڑے عقل کے دعوے دار ہیں، کیا ان عقلوں کا یہی حال ہے کہ انہیں بالکل سامنے کی باتیں بھی سمجھ میں نہیں آتیں، اور وہ اس قسم کی بےہودہ باتیں کرتے رہتے ہیں ؟ یا پھر حق بات ان کی عقل میں تو آجاتی ہے لیکن اپنی سرکشی کی وجہ سے اسے مانتے نہیں ہیں ؟
لفظ بہ لفظ
- أَمْamیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- تَأْمُرُهُمْtamuruhumحکم دیتی ہیں ان کو
- مادہ
- امر
- اصل لفظ
- أَمَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- أَحْلَٰمُهُمaḥlāmuhumان کی عقلیں
- مادہ
- حلم
- اصل لفظ
- حُلُم
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- بِهَٰذَآbihādhāاس کا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · تنبیہ · اسمِ اشارہ
- أَمْamیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- هُمْhumوہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- ضمیرِ شخصی
- قَوْمٌqawmunلوگ ہیں
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- طَاغُونَṭāghūnaسرکش
- مادہ
- طغي
- اصل لفظ
- طاغي
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں (۱) یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں (۲) ٣٢۔١ یعنی یہ تیرے بارے میں جو اناپ شناپ جھوٹ اور غلط سلط باتیں کرتے رہتے ہیں، کیا ان کی عقلیں ان کو یہی سجھاتی ہیں۔ ٣٢۔۲ نہیں بلکہ یہ سرکش اور گمراہ لوگ ہیں، اور یہی سرکشی اور گمراہی انہیں ان باتوں پر بڑھکاتی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan