الذاريات ⁦۵۱:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۲۲ · پارہ ۲۷

وَقَوۡمَ نُوحٖ مِّن قَبۡلُۖ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ

Waqawma noohin min qablu innahum kanooqawman fasiqeen

تراجم

اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وه بھی بڑے نافرمان لوگ تھے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قوم نوح، عاد، فرعون اور ثمود وغیرہ سے پہلے گزری ہے۔ اس نے بھی اطاعت الٰہی کے بجائے اس کی بغاوت کا راستہ اختیار کیا تھا۔ بالآخر طوفان میں ڈبو دیا گیا۔

اور اس سے بھی پہلے نوح کی قوم کو بھی ہم نے پکڑ میں لیا تھا۔ [1] یقین جانو وہ بڑے نافرمان لوگ تھے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : ان کا تفصیلی واقعہ سورة ہود : 25 تا 48 میں گذر چکا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَوْمَwaqawmaاور قوم
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. نُوحٍnūḥinنوح
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    نُوح
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. مِّنminاس سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. قَبْلُqabluقبل
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. إِنَّهُمْinnahumبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  6. كَانُوا۟kānūتھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. قَوْمًاqawmanلوگ
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. فَٰسِقِينَfāsiqīnaفاسق
    مادہ
    فسق
    اصل لفظ
    فاسِق
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور نوح (علیہ السلام) کی قوم کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہو چکا تھا) وہ بھی بڑے نافرمان تھے۔ (۱) ٤٦۔١ قوم نوح، عاد، فرعون اور ثمود و غیرہ بہت پہلے گزر چکی ہے اس نے بھی اطاعت الٰہی کی بجائے اسکی بغاوت کا راستہ اختیار کیا تھا۔ بالآخر اسے طوفان میں ڈبو دیا گیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan