Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ⁦۵۱:۲۹⁩

آیات

  1. فَأَقۡبَلَتِ ٱمۡرَأَتُهُۥ فِي صَرَّةٖ فَصَكَّتۡ وَجۡهَهَا وَقَالَتۡ عَجُوزٌ عَقِيمٞ

    آیت ⁦۵۱:۲۹⁩ کھولیں

    پس ان کی بیوی آگے بڑھی اور حیرت[1] میں آکر اپنے منھ پر ہاتھ مار کر کہا کہ میں تو بوڑھیا ہوں اور ساتھ ہی بانجھ.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

یہ سُن کر اُس کی بیوی چیختی ہوئی آگے بڑھی اور اس نے اپنا منہ پِیٹ لیا اور کہنے لگی ، ”بوڑھی، بانجھ!“ [28]

سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :28

یعنی ایک تو میں بوڑھی، اوپر سے بانجھ۔ اب میرے ہاں بچہ ہوگا ؟ بائیبل کا بیان ہے کہ اس وقت حضرت ابراہیم ( علیہ السلام) کی عمر سو سال، اور حضرت سارہ کی عمر 90 سال تھی (پیدائش، 18:17 ) ۔