Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ۵۱:۲۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجۡلٖ سَمِينٖ
آیت ۵۱:۲۶ کھولیںپھر (چﭗ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) ﻻئے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر وہ چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گیا [24]، اور ایک موٹا تازہ بچھڑا [25]لاکر
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :24
یعنی اپنے مہمانوں سے یہ نہیں کہا کہ میں آپ کے لیے کھانے کا انتظام کرتا ہوں بلکہ انہیں بٹھا کر خاموشی سے ضیافت کا انتظام کرنے چلے گئے، تاکہ مہمان تکلفاً یہ نہ کہیں کہ اس تکلیف کی کیا حاجت ہے۔
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :25
سورة ہود میں عِجْلٍ حَنِیْذٍ (بھنے ہوئے بچھڑے) کے الفاظ ہیں۔ یہاں بتایا گیا کہ آپ نے خوب چھانٹ کر موٹا تازہ بچھڑا بھنوایا تھا۔