Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ⁦۵۱:۲۵⁩

آیات

  1. إِذۡ دَخَلُواْ عَلَيۡهِ فَقَالُواْ سَلَٰمٗاۖ قَالَ سَلَٰمٞ قَوۡمٞ مُّنكَرُونَ

    آیت ⁦۵۱:۲۵⁩ کھولیں

    وه جب ان کے ہاں آئے تو سلام کیا، ابراہیم نے جواب سلام دیا (اور کہا یہ تو) اجنبی لوگ ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جب وہ اُس کے ہاں آئے تو کہا آپ کو سلام ہے ۔ اُس نے کہا ”آپ لوگوں کو بھی سلام ہے[23] ۔۔۔۔ کچھ ناآشنا سے لوگ ہیں ۔“

سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :23

سیاق وسباق کو دیکھتے ہوئے اس فقرے کے دو معنی ہو سکتے ہیں۔ ایک یہ کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے خود ان مہمانوں سے فرمایا کہ آپ حضرات سے کبھی پہلے شرف نیاز حاصل نہیں ہوا، آپ شاید اس علاقے میں نئے نئے تشریف لائے ہیں۔ دوسرے یہ کہ ان کے سلام کا جواب دے کر حضرت ابراہیم نے اپنے دل میں کہا، یا گھر میں ضیافت کا انتظام کرنے کے لیے جاتے ہوئے اپنے خادموں سے فرمایا کہ یہ کچھ اجنبی سے لوگ ہیں، پہلے کبھی اس علاقے میں اس شان اور وضع قطع کے لوگ دیکھنے میں نہیں آئے۔