Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ق ⁦۵۰:۳۴⁩

آیات

  1. ٱدۡخُلُوهَا بِسَلَٰمٖۖ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡخُلُودِ

    آیت ⁦۵۰:۳۴⁩ کھولیں

    تم اس جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

داخل ہو جاؤ جنت میں  سلامتی کے ساتھ۔“[44] وہ دن حیاتِ ابدی کا دن ہو گا

سورة قٓ حاشیہ نمبر :44

اصل الفاظ ہیں اُدْخُلُوْھَا بِسَلامٍ ۔ سلام کو اگر سلامتی کے معنی میں لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر قوم کے رنج اور غم اور فکر اور آفات سے محفوظ ہو کر اس جنت میں داخل ہوجاؤ۔ اور اگر اسے سلام ہی کے معنی میں لیا جائے تو مطلب یہ ہوگا کہ آؤ اس جنت میں اللہ اور اس کے ملائکہ کی طرف سے تم کو سلام ہے۔

ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے وہ صفات بتادی ہیں جن کی بنا پر کوئی شخص جنت کا مستحق ہوتا ہے، اور وہ ہیں (1) تقویٰ ، (2) رجوع الی اللہ، (3) اللہ سے اپنے تعلق کی نگہداشت۔ (4) اللہ کو دیکھے بغیر اور اس کی رحیمی پر یقین رکھنے کے باوجود اس سے ڈرنا، اور (5) قلب منیب لیے ہوئے اللہ کے ہاں پہنچنا، یعنی مرتے دم تک انابت کی روش پر قائم رہنا۔