Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ق ⁦۵۰:۳۵⁩

آیات

  1. لَهُم مَّا يَشَآءُونَ فِيهَا وَلَدَيۡنَا مَزِيدٞ

    آیت ⁦۵۰:۳۵⁩ کھولیں

    یہ وہاں جو چاہیں انھیں ملے گا (بلکہ) ہمارے پاس اور بھی زیاده ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہو گا جو وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس  اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لیے ہے۔[45]

سورة قٓ حاشیہ نمبر :45

یعنی جو کچھ وہ چاہیں گے وہ تو ان کے ملے گا ہی، مگر اس پر مزید ہم انہیں وہ کچھ بھی دیں گے جس کا کوئی تصور تک ان کے ذہن میں نہیں آیا ہے کہ وہ اس کے حاصل کرنے کی خواہش کریں۔