Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ق ⁦۵۰:۲۴⁩

آیات

  1. أَلۡقِيَا فِي جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيدٖ

    آیت ⁦۵۰:۲۴⁩ کھولیں

    ڈال دو جہنم میں ہر کافر سرکش کو.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

حکم دیا گیا ”پھینک دو جہنم میں[28] ہر کَٹّے کافر کو [29]جو حق سے عناد رکھتا تھا

سورة قٓ حاشیہ نمبر :28

اصل الفاظ میں اَلْقِیَا فِیْ جَھَنَّمَ ، |" پھینک دو جہنم میں تم دونوں |"۔ سلسلہ کلام خود بتارہا ہے کہ یہ حکم ان دونوں فرشتوں کو دیا جائے گا جنہوں نے مرقد سے اٹھتے ہی مجرم کو گرفتار کیا تھا اور لا کر عدالت میں حاضر کردیا تھا۔

سورة قٓ حاشیہ نمبر :29

اصل میں لفظ |" کَفَّار |" استعمال ہوا ہے جس کے دو معنی ہیں۔ ایک، سخت ناشکرا۔ دوسرے سخت منکر حق۔