Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ق ۵۰:۲۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَقَالَ قَرِينُهُۥ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ
آیت ۵۰:۲۳ کھولیںاس کا ہم نشین (فرشتہ) کہے گا یہ حاضر ہے جو کہ میرے پاس تھا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس کے ساتھی نے عرض کیا یہ جو میری سپردگی میں تھا حاضر ہے۔[27]
سورة قٓ حاشیہ نمبر :27
بعض مفسرین نے اس کا مطلب یہ بیان کیا ہے کہ |" ساتھی |" سے مراد وہ فرشتہ ہے جسے آیت نمبر 21 میں |" گواہی دینے والا |" فرمایا گیا ہے۔ وہ کہے گا کہ یہ اس شخص کا نامۂ اعمال میرے پاس تیار ہے۔ کچھ دوسرے مفسرین کہتے ہیں کہ |" ساتھی |" سے مراد وہ شیطان ہے جو دنیا میں اس شخص کے ساتھ لگا ہوا تھا۔ وہ عرض کرے گا کہ یہ شخص جس کو میں نے اپنے قابو میں کر کے جہنم کے لیے تیار کیا تھا اب آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ مگر سیاق وسباق سے زیادہ مناسبت رکھنے والی تفسیر وہ ہے جو قتادہ اور ابن زید سے منقول ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ساتھی سے مراد ہانک کر لانے والا فرشتہ ہے اور وہی عدالت الٰہی میں پہنچ کر عرض کرے گا کہ یہ شخص جو میری سپردگی میں تھا سرکار کی پیشی میں حاضر ہے۔