المائدة ⁦۵:۳۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۱۴ · پارہ ۶

فَمَن تَابَ مِنۢ بَعۡدِ ظُلۡمِهِۦ وَأَصۡلَحَ فَإِنَّ ٱللَّهَ يَتُوبُ عَلَيۡهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ

Faman taba min baAAdi thulmihiwaaslaha fa-inna Allaha yatoobu AAalayhiinna Allaha ghafoorun raheem

تراجم

جو شخص اپنے گناه کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرلے تو اللہ تعالیٰ رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے[1] ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ معاف فرمانے واﻻ مہربانی کرنے واﻻ ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس توبہ سے مراد عند اللہ قبول توبہ ہے۔ یہ نہیں کہ توبہ سے چوری یا کسی اور قابل حد جرم کی سزا معاف ہوجائے گی۔ حدود، توبہ سے معاف نہیں ہوں گی۔

پھر جو شخص اپنی ظالمانہ کاروائی سے توبہ کرلے، اور معاملات درست کرلے، تو اللہ اس کی توبہ قبول کرلے گا [1] بیشک اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : ڈاکے کی سزا میں بھی اوپر توبہ کا ذکر آیا تھا، مگر وہاں توبہ کا اثر یہ تھا کہ گرفتاری سے پہلے توبہ کرلینے سے حد کی سزا معاف ہوجاتی تھی، یہاں اس قسم کے الفاظ نہیں ہیں، لہذا امام ابوحنیفہ ؒ کی تشریح کے مطابق چور کی سزا توبہ سے معاف نہیں ہوتی، چاہے وہ گرفتاری سے پہلے توبہ کرلے، یہاں صرف یہ بیان فرمایا گیا ہے کہ اس توبہ کا اثر آخرت میں جاری ہوگا کہ اس کا گناہ معاف کردیا جائے گا، اس کے لئے بھی آیت میں دو شرطیں بیان کی گئی ہیں ایک یہ کہ وہ دل سے شرمندہ ہو کر توبہ کرے اور دوسرے یہ کہ اپنے معاملات درست کرلے، اس میں یہ بات بھی داخل ہے کہ جن جن کا سامان چرایا تھا ان کو وہ سامان واپس کرے الا یہ کہ وہ معاف کردیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَنfamanتو جو کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  2. تَابَtābaتوبہ کرے
    مادہ
    توب
    اصل لفظ
    تابَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. مِنۢminfromمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. بَعْدِbaʿdiبعد
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعْد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ظُلْمِهِۦẓul'mihiاپنے ظلم کے (بعد)
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظُلْم
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  6. وَأَصْلَحَwa-aṣlaḥaاور اصلاح کرلے
    مادہ
    صلح
    اصل لفظ
    أَصْلَحَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  7. فَإِنَّfa-innaتو بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ نصب
  8. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  9. يَتُوبُyatūbuمہربان ہوتا ہے
    مادہ
    توب
    اصل لفظ
    تابَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. عَلَيْهِʿalayhiاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  12. ٱللَّهَl-lahaاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  13. غَفُورٌghafūrunغفور
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفُور
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. رَّحِيمٌraḥīmunرحیم ہے
    مادہ
    رحم
    اصل لفظ
    رَحِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

جو شخص اپنے گناہ کے بعد توبہ کر لے اور اصلاح کر لے تو اللہ تعالٰی رحمت کے ساتھ اس کی طرف لوٹتا ہے (١) یقیناً اللہ تعالٰی معاف فرمانے والا مہربانی کرنے والا ہے۔ ٣٩۔١ اس توبہ سے مراد عند اللہ قبول توبہ ہے۔ یہ نہیں کہ توبہ چوری یا کسی اور قابل حد جرم کی سزا معاف ہو جائے گی حدود، توبہ سے معاف نہیں ہوں گی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan