المائدة ۵:۱۱۰
إِذۡ قَالَ ٱللَّهُ يَٰعِيسَى ٱبۡنَ مَرۡيَمَ ٱذۡكُرۡ نِعۡمَتِي عَلَيۡكَ وَعَلَىٰ وَٰلِدَتِكَ إِذۡ أَيَّدتُّكَ بِرُوحِ ٱلۡقُدُسِ تُكَلِّمُ ٱلنَّاسَ فِي ٱلۡمَهۡدِ وَكَهۡلٗاۖ وَإِذۡ عَلَّمۡتُكَ ٱلۡكِتَٰبَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَٱلتَّوۡرَىٰةَ وَٱلۡإِنجِيلَۖ وَإِذۡ تَخۡلُقُ مِنَ ٱلطِّينِ كَهَيۡـَٔةِ ٱلطَّيۡرِ بِإِذۡنِي فَتَنفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيۡرَۢا بِإِذۡنِيۖ وَتُبۡرِئُ ٱلۡأَكۡمَهَ وَٱلۡأَبۡرَصَ بِإِذۡنِيۖ وَإِذۡ تُخۡرِجُ ٱلۡمَوۡتَىٰ بِإِذۡنِيۖ وَإِذۡ كَفَفۡتُ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ عَنكَ إِذۡ جِئۡتَهُم بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡهُمۡ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٞ
Ith qala Allahu yaAAeesa ibna maryama othkur niAAmatee AAalaykawaAAala walidatika ith ayyadtuka biroohialqudusi tukallimu annasa fee almahdi wakahlanwa-ith AAallamtuka alkitaba walhikmatawattawrata wal-injeela wa-ithtakhluqu mina atteeni kahay-ati attayribi-ithnee fatanfukhu feeha fatakoonu tayranbi-ithnee watubri-o al-akmaha wal-abrasabi-ithnee wa-ith tukhriju almawta bi-ithneewa-ith kafaftu banee isra-eela AAanka ithji/tahum bilbayyinati faqala allatheenakafaroo minhum in hatha illa sihrun mubeen
تراجم
جب کہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! میرا انعام یاد کرو جو تم پر اور تمہاری والده پر ہوا ہے، جب میں نے تم کو روح القدس[1] سے تائید دی۔ تم لوگوں سے کلام کرتے تھے گود میں بھی[2] اور بڑی عمر میں بھی اور جب کہ میں نے تم کو کتاب اور حکمت کی باتیں اور تورات اور انجیل کی تعلیم دی[3] اور جب کہ تم میرے حکم سے گارے سے ایک شکل بناتے تھے جیسے پرنده کی شکل ہوتی ہے پھر تم اس کے اندر پھونک مار دیتے تھے جس سے وه پرند بن جاتا تھا میرے حکم سے اور تم اچھا کر دیتے تھے مادرزاد اندھے کو اور کوڑھی کو میرے حکم سے اور جب کہ تم مردوں کو نکال کر کھڑا کرلیتے تھے میرے حکم سے[4] اور جب کہ میں نے بنی اسرائیل کو تم سے باز رکھا جب تم ان کے پاس دلیلیں لے کر آئے تھے[5] پھر ان میں جو کافر تھے انہوں نے کہا تھا کہ بجز کھلے جادو کے یہ اور کچھ بھی نہیں۔[6]
- اس سے مراد حضرت جبریل (عليه السلام) ہیں جیسا کہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 87 میں گزرا۔
- گود میں اس وقت کلام کیا، جب حضرت مریم علیہا السلام اپنے اس نومولود (بچے) کو لے کر اپنی قوم میں آئیں اور انہوں نے اس بچے کو دیکھ کر تعجب کا اظہار اور اس کی بابت استفسار کیا تو اللہ کے حکم سے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) نے شیرخوارگی کے عالم میں کلام کیا اور بڑی عمر میں کلام سے مراد، نبوت سے سرفراز ہونے کے بعد دعوت وتبلیغ ہے۔
- اس کی وضاحت سورۃ آل عمران کی آیت 48 میں گزرچکی ہے۔
- ان معجزات کا ذکر بھی مذکورہ سورت کی آیت 49 میں گزرچکا ہے۔
- یہ اشارہ ہے اس سازش کی طرف جو یہودیوں نے حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے قتل کرنے اور سولی دینے کے لئے تیار کی تھی۔ جس سے اللہ نے بچا کر انہیں آسمان پر اٹھا لیا تھا۔ ملاحظہ ہو حاشیہ سورۃ آل عمران آیت 54۔
- ہر نبی کے مخالفین، آیات الٰہی اور معجزات دیکھ کر انہیں جادو ہی قرار دیتے رہے ہیں۔ حالانکہ جادو تو شعبدہ بازی کا ایک فن ہے، جس سے انبیاء علیہم السلام کو کیا تعلق ہوسکتا ہے؟ علاوہ ازیں انبیاء کے ہاتھوں ظاہر ہونے والے معجزات قادر مطلق، اللہ تبارک وتعالیٰ کی قدرت وطاقت کا مظہر ہوتے تھے، کیونکہ وہ اللہ ہی کے حکم سے اور اس کی مشیت وقدرت سے ہوتے تھے۔ کسی نبی کے اختیار میں یہ نہیں تھا کہ وہ جب چاہتا اللہ کے حکم اور مشیت کے بغیر کوئی معجزہ صادر کرکے دکھا دیتا، اسی لئے یہاں بھی دیکھ لیجئے کہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کے ہر معجزے کے ساتھ اللہ نے چار مرتبہ یہ فرمایا ”بِإِذْنِي“ کہ (ہر معجزہ میرے حکم سے ہوا ہے)۔ یہی وجہ ہے کہ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) سے مشرکین مکہ نے مختلف معجزات کے دکھانے کا مطالبہ کیا جس کی تفصیل سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر 91۔93 میں ذکر کی گئی ہے تو اس کے جواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا ”سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلاَّ بَشَرًا رَسُولاً“ (میرا رب پاک ہے (یعنی وہ تو اس کمزوری سے پاک ہے کہ وہ یہ چیزیں نہ دکھا سکے، وہ تو دکھا سکتا ہے لیکن اس کی حکمت اس کی مقتضی ہے یا نہیں؟ یا کب مقتضی ہوگی؟ اس کا علم اسی کو ہے اور اسی کے مطابق وہ فیصلہ کرتا ہے) لیکن میں تو صرف بشر اور رسول ہوں) یعنی میرے اندر یہ معجزات دکھانے کی اپنے طور پر طاقت نہیں ہے۔ بہرحال انبیاء کے معجزات کا جادو سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اگر ایسا ہوتا تو جادوگر اس کا توﮌ مہیا کرلیتے۔ لیکن حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے واقعے سے ثابت ہے کہ دنیا بھر کے جمع شدہ بڑے بڑے جادوگر بھی حضرت موسیٰ(عليه السلام) کے معجزے کا توڑ نہ کرسکے اور جب ان کو معجزہ اور جادو کا فرق واضح طور پر معلوم ہوگیا تو وہ مسلمان ہوگئے۔
(یہ واقعہ اس دن ہوگا) جب اللہ کہے گا : اے عیسیٰ ابن مریم میرا انعام یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کیا تھا، جب میں نے روح القدس کے ذریعے تمہاری مدد کی تھی۔ [1] تم لوگوں سے گہوارے میں بھی بات کرتے تھے، اور بڑی عمر میں بھی۔ اور جب میں نے تمہیں کتاب و حکمت اور تورات و انجیل کی تعلیم دی تھی، اور جب تم میرے حکم سے گارا لے کر اس سے پرندے کی جیسی شکل بناتے تھے، پھر اس میں پھونک مارتے تھے تو وہ میرے حکم سے (سچ مچ کا) پرندہ بن جاتا تھا، اور تم مادرزاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے اچھا کردیتے تھے، اور جب تم میرے حکم سے مردوں کو (زندہ) نکال کھڑا کرتے تھے، اور جب میں نے بنی اسرائیل کو اس وقت تم سے دور رکھا جب تم ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے، اور ان میں سے جو کافر تھے انہوں نے کہا تھا کہ یہ کھلے جادو کے سوا کچھ نہیں۔
- : تشریح کے لیے دیکھئے سورة بقرہ (87:2)
لفظ بہ لفظ
- إِذْidhجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- قَالَqālaفرمائے گا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱللَّهُl-lahuاللہ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- يَٰعِيسَىyāʿīsāاے عیسیٰ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عِيسَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ ندا · اسمِ علم
- ٱبْنَib'naابن
- مادہ
- بني
- اصل لفظ
- ابْن
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَرْيَمَmaryamaمریم
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَرْيَم
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ٱذْكُرْudh'kurیاد کرو
- مادہ
- ذكر
- اصل لفظ
- ذَكَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- نِعْمَتِىniʿ'matīمیری نعمت
- مادہ
- نعم
- اصل لفظ
- نِعْمَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- عَلَيْكَʿalaykaجو تم پر ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَعَلَىٰwaʿalāاور پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- وَٰلِدَتِكَwālidatikaتمہاری والدہ
- مادہ
- ولد
- اصل لفظ
- والِدَة
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- إِذْidhجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- أَيَّدتُّكَayyadttukaمیں نے تائید کی تمہاری
- مادہ
- ايد
- اصل لفظ
- أَيَّدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِرُوحِbirūḥiساتھ روح
- مادہ
- روح
- اصل لفظ
- رُوح
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱلْقُدُسِl-qudusiالقدس کے
- مادہ
- قدس
- اصل لفظ
- قُدُس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- تُكَلِّمُtukallimuتو کلام کرتا تھا
- مادہ
- كلم
- اصل لفظ
- كَلَّمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں سے
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- ناس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْمَهْدِl-mahdiگہوارے
- مادہ
- مهد
- اصل لفظ
- مَهْد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَكَهْلًاwakahlanاور اڈھیر عمر میں
- مادہ
- كهل
- اصل لفظ
- كَهْل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- وَإِذْwa-idhاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- عَلَّمْتُكَʿallamtukaمیں نے سکھائی تجھ کو
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلَّمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- ٱلْكِتَٰبَl-kitābaکتاب
- مادہ
- كتب
- اصل لفظ
- كِتاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْحِكْمَةَwal-ḥik'mataاور حکمت
- مادہ
- حكم
- اصل لفظ
- حِكْمَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلتَّوْرَىٰةَwal-tawrātaاور تورات
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- تَوْراة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسمِ علم
- وَٱلْإِنجِيلَwal-injīlaاور انجیل
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنجِيل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسمِ علم
- وَإِذْwa-idhاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- تَخْلُقُtakhluquتو بناتا تھا۔ تو تخلیق کرتا تھا
- مادہ
- خلق
- اصل لفظ
- خَلَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلطِّينِl-ṭīniمٹی
- مادہ
- طين
- اصل لفظ
- طِين
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- كَهَيْـَٔةِkahayatiمانند شکل
- مادہ
- هيا
- اصل لفظ
- هَيْئَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱلطَّيْرِl-ṭayri(of) the birdمطلب (انگریزی میں)
- مادہ
- طير
- اصل لفظ
- طَيْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- بِإِذْنِىbi-idh'nīساتھ میرے اذ ن کے
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- إِذْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- فَتَنفُخُfatanfukhuپھر تو پھونک مارتا تھا
- مادہ
- نفخ
- اصل لفظ
- نَفَخَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- فِيهَاfīhāاس میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- فَتَكُونُfatakūnuپھر وہ ہوجاتا
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- طَيْرًۢاṭayranپرندہ
- مادہ
- طير
- اصل لفظ
- طَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بِإِذْنِىbi-idh'nīساتھ میرے اذن کے
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- إِذْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَتُبْرِئُwatub'ri-uاور تو تندرست کرتا تھا
- مادہ
- برا
- اصل لفظ
- تُبْرِئُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْأَكْمَهَl-akmahaمادرزاد اندھے کو
- مادہ
- كمه
- اصل لفظ
- أَكْمَه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلْأَبْرَصَwal-abraṣaاور برص والے کو
- مادہ
- برص
- اصل لفظ
- أَبْرَص
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- بِإِذْنِىbi-idh'nīساتھ میرے اذن کے
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- إِذْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَإِذْwa-idhاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- تُخْرِجُtukh'rijuتو نکالتا تھا
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- أَخْرَجَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلْمَوْتَىٰl-mawtāمردہ کو
- مادہ
- موت
- اصل لفظ
- مَيِّت
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- بِإِذْنِىbi-idh'nīساتھ میرے اذن کے
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- إِذْن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- وَإِذْwa-idhاور جب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ظرفِ زمان
- كَفَفْتُkafaftuروکا میں نے
- مادہ
- كفف
- اصل لفظ
- كَفَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بَنِىٓbanīبنی
- مادہ
- بني
- اصل لفظ
- بُنَىّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- إِسْرَٰٓءِيلَis'rāīlaاسرائیل کو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِسْرائِيل
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- عَنكَʿankaتجھ سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- إِذْidhجب
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- جِئْتَهُمji'tahumلایا تو ان کے پاس
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْبَيِّنَٰتِbil-bayinātiروشن نشانیاں
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيِّنَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- فَقَالَfaqālaتو کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كَفَرَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِنْهُمْmin'humان میں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- إِنْinنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- هَٰذَآhādhāیہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- تنبیہ · اسمِ اشارہ
- إِلَّاillāمگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِلّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حصر
- سِحْرٌsiḥ'runجادو
- مادہ
- سحر
- اصل لفظ
- سِحْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّبِينٌmubīnunکھلم کھلا
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- مُبِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
جناب مسیح (علیہ الصلوۃ والسلام) پر جو احسانات تھے انکا اور آپکے معجزوں کا بیان ہو رہا ہے کہ بغیر باپ کے صرف ماں سے آپ کو پیدا کیا اور اپنی کمال قدرت کا نشان آپ کو بنایا، پھر آپ کی والدہ پر احسان کیا کہ ان کی برأت اسی بچے کے منہ سے کرائی اور جس برائی کی نسبت انکی طرف بیہودہ لوگ کر رہے تھے اللہ نے آج کے پیدا شدہ بچے کی زبان سے ان کی پاک دامنی کی شہادت اپنی قدرت سے دلوائی، جبرائیل (علیہ السلام) کو اپنے نبی کی تائید پر مقرر کردیا، بچپن میں اور بڑی عمر میں انہیں اپنی دعوت دینے والا بنایا گیا، گہوارے میں ہی بولنے کی طاقت عطا فرمائی، اپنی والدہ محترمہ کی برات ظاہر کر کے اللہ کی عبودیت کا اقرر کیا اور اپنی رسالت کی طرف لوگوں کو بلایا، مراد کلام کرنے سے اللہ کی طرف بلانا ہے ورنہ بڑی عمر میں کلام کرنا کوئی خاص بات یا تعجب کی چیز نہیں۔ لکھنا اور سمجھنا آپ کو سکھایا۔ تورات جو کلیم اللہ پر اتری تھی اور انجیل جو آپ پر نازل ہوئی دونوں کا علم آپ کو سکھایا۔ آپ مٹی سے پرند کی صورت بناتے پھر اس میں دم کردیتے تو وہ اللہ کے حکم سے چڑیا بن کر اڑ جاتا، اندھوں اور کوڑھیوں کے بھلا چنگا کرنے کی پوری تفسیر سورة آل عمران میں گزر چکی ہے، مردوں کو آپ بلاتے تو وہ بحکم الہی زندہ ہو کر اپنی قبروں سے اٹھ کر آجاتے، ابو ہذیل فرماتے ہیں جب حضرت عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کسی مردے کے زندہ کرنے کا ارادہ کرتے تو دو رکعت نماز ادا کرتے پہلی میں سورة تبارک اور دوسری میں سورة الم تنزیل السجدہ پڑھتے پھر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا پڑھتے اور اسکے سات نام اور لیتے یا حی یا قیوم، یا اللہ، یا رحمن، ، یا رحیم، یا ذوالجلال والاکرام، یا نور السموات والارض ثما بینھما ورب العرش العظیم، یہ اثر بڑا زبردست اور عظمت والا ہے اور میرے اس احسان کو بھی یاد کرو کہ جب تم دلائل و براہیں لے کر اپنی امت کے پاس آئے اور ان میں سے جو کافر تھے انہوں نے اسے جادو بتایا اور درپے آزار ہوئے تو انکے شر سے میں نے تمہیں بچا لیا، انہوں نے قتل کرنا چاہا، سولی دینا چاہی، لیکن میں ہمیشہ تیرا کفیل و حفیظ رہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ احسان آپ کے آسمان پر چڑھا لینے کے بعد کے ہیں یا یہ کہ یہ خطاب آپ سے بروز قیامت ہوگا اور ماضی کے صیغہ سے اسکا بیان اس کے پختہ اور یقینی ہونے کے سبب ہے۔ یہ غیبی اسرار میں سے ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی کو مطلع فرما دیا، پھر اپنا ایک اور احسان بتایا کہ میں نے تیرے مددگار اور ساتھی بنا دیئے، ہواریوں کے دل میں الہام اور القا کیا۔ یہاں بھی لفظ وحی کا اطلاق ویسا ہی ہے جیسا ام موسیٰ کے بارے میں ہے اور شہد کی مکھی کے بارے میں ہے۔ انہوں نے الہام رب پر عمل کیا، یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ میں نے تیری زبانی ان تک اپنی وحی پہنچائی اور انہیں قبولیت کی توفیق دی، تو انہوں نے مان لیا اور کہہ دیا کہ ہم تو مسلمین یعنی تابع فرمان اور فرماں بردار ہیں۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir