محمد ۴۷:۳۷
إِن يَسۡـَٔلۡكُمُوهَا فَيُحۡفِكُمۡ تَبۡخَلُواْ وَيُخۡرِجۡ أَضۡغَٰنَكُمۡ
In yas-alkumooha fayuhfikumtabkhaloo wayukhrij adghanakum
تراجم
اگر وه تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور وه تمہارے کینے ﻇاہر کر دے گا.[1]
- یعنی اگر ضرورت سے زائد کل مال کا مطالبہ کرے اور وہ بھی اصرار کے ساتھ اور زور دے کر تو یہ انسانی فطرت ہے کہ تم بخل بھی کرو گے اور اسلام کے خلاف اپنے بغض وعناد کا اظہار بھی۔ یعنی اس صورت میں خود اسلام کے خلاف بھی تمہارے دلوں میں عناد پیدا ہو جاتا کہ یہ اچھا دین ہے جو ہماری محنت کی ساری کمائی اپنے دامن میں سمیٹ لینا چاہتا ہے۔ !
اگر وہ تم سے تمہارے مال طلب کرے، اور تم سے سب کچھ سمیٹ لے تو تم بخل سے کام لو گے، اور وہ تمہارے دل کی ناراضیوں کو ظاہر کردے گا۔ [1]
- : اطاعت کا اصل تقاضا تو یہ تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ تمہیں یہ حکم دیں کہ اپنا سارا مال اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کردو تو تم اس پر بھی خوشی سے راضی رہو، لیکن اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے کہ تم اس حکم کو برداشت نہیں کرسکو گے۔ اور اس سے تمہارے دلوں میں ناپسندیدگی پیدا ہوگی، اس لیے اللہ تعالیٰ ایسا حکم نہیں دیتے۔ البتہ تمہارے مال کا کچھ حصہ وہ خود تمہارے فائدے کے لیے جہاد میں خرچ کرنے کو کہہ رہا ہے، اپنے فائدے کے لیے نہیں۔ چنانچہ اس سے تمہیں بخل نہیں کرنا چاہیے۔
لفظ بہ لفظ
- إِنinاگر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- يَسْـَٔلْكُمُوهَاyasalkumūhāوہ تم سے مانگ لے ان کو
- مادہ
- سال
- اصل لفظ
- سَأَلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- فَيُحْفِكُمْfayuḥ'fikumپھر تم سے چمٹ جائے۔ تو وہ چمٹ جائے گا تم سے
- مادہ
- حفو
- اصل لفظ
- يُحْفِ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- تَبْخَلُوا۟tabkhalūتم بخل کرو گے
- مادہ
- بخل
- اصل لفظ
- بَخِلَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- وَيُخْرِجْwayukh'rijاور نکالے گا
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- أَخْرَجَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- أَضْغَٰنَكُمْaḍghānakumتمہارے بغض۔ عداوتیں
- مادہ
- ضغن
- اصل لفظ
- أَضْغان
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اگر وہ تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور تمہارے کینے ظاہر کر دے گا (١) ٣٧۔١ یعنی ضرورت سے زائد کل مال کا مطالبہ کرے وہ بھی اصرار کے ساتھ اور زور دے کر تو یہ انسانی فطرت ہے کہ تم بخل بھی کرو گے اور اسلام کے خلاف اپنے بغض و عناد کا اظہار بھی اور اس صورت میں خود اسلام کے خلاف بھی تمہارے دلوں میں عناد پیدا ہو جاتا کہ یہ اچھا دین ہے جو ہماری محنت کی ساری کمائی اپنے دامن میں سمیٹ لینا چاہتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan