Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) محمد ۴۷:۱۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَٱلَّذِينَ ٱهۡتَدَوۡاْ زَادَهُمۡ هُدٗى وَءَاتَىٰهُمۡ تَقۡوَىٰهُمۡ
آیت ۴۷:۱۷ کھولیںاور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ نے انہیں ہدایت میں اور بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کی پرہیزگاری عطا فرمائی ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے[27] اور انہیں ان کے حصے کا تقوٰی عطا فرماتا ہے۔[28]
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :27
یعنی وہی باتیں، جن کو سن کر کفار و منافقین پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی آپ کیا فرما رہے تھے، ہدایت یافتہ لوگوں کے لیے مزید ہدایت کی موجب ہوتی ہیں، اور جس مجلس سے وہ بد نصیب اپنا وقت ضائع کر کے اٹھتے ہیں، اسی مجلس سے یہ خوش نصیب لوگ علم و عرفان کا ایک نیا خزانہ حاصل کر کے پلٹتے ہیں۔
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :28
یعنی جس تقوی کی اہلیت وہ اپنے اندر پیدا کرلیتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کی توفیق انہیں عطا فرما دیتا ہے۔