Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجاثية ⁦۴۵:۱۲⁩

آیات

  1. ۞ٱللَّهُ ٱلَّذِي سَخَّرَ لَكُمُ ٱلۡبَحۡرَ لِتَجۡرِيَ ٱلۡفُلۡكُ فِيهِ بِأَمۡرِهِۦ وَلِتَبۡتَغُواْ مِن فَضۡلِهِۦ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُونَ

    آیت ⁦۴۵:۱۲⁩ کھولیں

    اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے دریا[1] کو تابع بنادیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں[2] چلیں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر بجاﻻؤ.[3]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہ اللہ ہے تو ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخّر کیاتاکہ اس کے حکم سے کشتیاں اُس میں چلیں[13] اور تم اس کا فضل تلاش کرو[14] اور شکر گزار رہو

سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :13

تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہم القرآن، جلد دوم، بنی اسرائیل، حاشیہ ٨٣، جلد سوم، الروم، حاشیہ ٦٩، جلد چہارم، لقمان، حاشیہ 55، المومن، حاشیہ۔ 11، الشوریٰ ، حاشیہ 54 ۔

سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :14

یعنی سمندر میں تجارت، ماہی گیری، غواصی، جہاز رانی اور دوسرے ذرائع سے رزق حلال حاصل کرنے کی کوشش کرو۔