Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ⁦۴۴:۳۲⁩

آیات

  1. وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۴۴:۳۲⁩ کھولیں

    اور ہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور اُن کی حالت جانتے ہوئے اُن کو دنیا کی دُوسری قوموں پر ترجیح دی،[28]

سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :28

یعنی بنی اسرائیل کی خوبیاں اور کمزوریاں دونوں اللہ پر عیاں تھیں اس نے بےدیکھے بھالے اس کا انتخاب اندھا دھند نہیں کرلیا تھا۔ اس وقت دنیا میں جتنی قومیں موجود تھیں ان میں سے اس قوم کو جب اس نے اپنے پیغام کا حامل اور اپنی توحید کی دعوت کا علمبردار بنانے کے لیے چنا تو اس بنا پر چنا کہ اس کے علم میں وقت کی موجود قوموں میں سے یہی اس کے لیے موزوں تر تھی۔