فصلت ۴۱:۲۳
وَذَٰلِكُمۡ ظَنُّكُمُ ٱلَّذِي ظَنَنتُم بِرَبِّكُمۡ أَرۡدَىٰكُمۡ فَأَصۡبَحۡتُم مِّنَ ٱلۡخَٰسِرِينَ
Wathalikum thannukumuallathee thanantum birabbikum ardakumfaasbahtum mina alkhasireen
تراجم
تمہاری اسی بدگمانی نےجو تم نے اپنے رب سے کر رکھی تھی تمہیں ہلاک کر دیا[1] اور بالﺂخر تم زیاں کاروں میں ہو گئے.
- یعنی تمہارے اس اعتقاد فاسد اور گمان باطل نے کہ اللہ کوہمارے بہت سےعملوں کاﻋلﻢ نہیں ہوتا، تمہیں ہلاکت میں ڈال دیا، کیونکہ اس کی وجہ سے تم ہر قسم کا گناہ کرنےمیں دلیر اور بےخوف ہو گئے تھے۔ اس کی شان نزول میں ایک روایت ہے حضرت عبداللہ بن مسعود (رضي الله عنه) فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے پاس دو قرشی اور ایک ثقفی یا دو ثقفی اور ایک قرشی جمع ہوئے۔ فربہ بدن، قلیل الفہم۔ ان میں سے ایک نے کہا کیا تم سمجھتے ہو، ہماری باتیں اللہ سنتا ہے؟ دوسرے نے کہا ہماری جہری باتیں سنتا ہے اور سری باتیں نہیں سنتا ایک اور نے کہا اگر وہ ہماری جہری (اونچی) باتیں سنتا ہے توہماری سری (پوشیدہ) باتیں بھی یقیناً سنتا ہے جس پر اللہ تعالیٰ نے آیت وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ (نازل فرمائی،) صحیح بخاری، تفسیر سورۂ حم السجدۃ)۔
اپنے پروردگار کے بارے میں تمہارا یہی گمان تھا جس نے تمہیں برباد کیا، اور اسی کے نتیجے میں تم ان لوگوں میں شامل ہوگئے جو سراسر خسارے میں ہیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَذَٰلِكُمْwadhālikumاور یہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
- ظَنُّكُمُẓannukumuگمان ہے تمہارا
- مادہ
- ظنن
- اصل لفظ
- ظَنّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- ٱلَّذِىalladhīوہ جو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- ظَنَنتُمẓanantumگمان کیا تم نے
- مادہ
- ظنن
- اصل لفظ
- ظَنَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِرَبِّكُمْbirabbikumاپنے رب کے ساتھ
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- أَرْدَىٰكُمْardākumاس نے ہلاک کیا تم کو
- مادہ
- ردي
- اصل لفظ
- أَرْدَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فَأَصْبَحْتُمfa-aṣbaḥtumتو ہوگئے تم
- مادہ
- صبح
- اصل لفظ
- أَصْبَحَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مِّنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْخَٰسِرِينَl-khāsirīnaخسارہ پانے والوں میں (سے)
- مادہ
- خسر
- اصل لفظ
- خاسِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
تمہاری اس بد گمانی نے جو تم نے اپنے رب سے کر رکھی تھی تمہیں ہلاک کر دیا (۳) اور بالآخر تم زیاں کاروں میں ہوگئے۔ ۲۳۔۱ یعنی تمہارے اس اعتقاد فاسد اور گمان باطل نے کہ اللہ کو ہمارے بہت سے عملوں کا علم نہیں ہوتا تمہیں ہلاکت میں ڈال دیا کیونکہ اس کی وجہ سے تم ہر قسم کا گناہ کرنے میں دلیر اور بےخوف ہوگئے تھے اس کی شان نزول میں ایک روایت ہے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ کے پاس دو قرشی اور ایک ثقفی یا دو ثقفی اور ایک قرشی جمع ہوئے فربہ بدن قلیل الفہم ان میں سے ایک نے کہا کیا تم سمجھتے ہو ہماری باتیں اللہ سنتا ہے؟ دوسرے نے کہا ہماری جہری باتیں سنتا ہے اور سری باتیں نہیں سنتا ایک اور نے کہا اگر وہ ہماری جہری باتیں سنتا ہے تو ہماری سری باتیں بھی یقینا سنتا ہے جس پر اللہ تعالٰی نے آیت وما کنتم تسترون نازل فرمائی (صحیح بخاری، تفسیر سورہ حم السجدۃ)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan