Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فصلت ⁦۴۱:۱۲⁩

آیات

  1. فَقَضَىٰهُنَّ سَبۡعَ سَمَٰوَاتٖ فِي يَوۡمَيۡنِ وَأَوۡحَىٰ فِي كُلِّ سَمَآءٍ أَمۡرَهَاۚ وَزَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنۡيَا بِمَصَٰبِيحَ وَحِفۡظٗاۚ ذَٰلِكَ تَقۡدِيرُ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡعَلِيمِ

    آیت ⁦۴۱:۱۲⁩ کھولیں

    پس دو دن میں سات آسمان بنا دیئے اور ہر آسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی[1] اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی[2]، یہ تدبیر اللہ غالب و دانا کی ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تب اُس نے دو دن کے اندر  سات آسمان بنا دیے، اور ہر آسمان میں اُس کا قانون وحی کردیا۔ اور آسمانِ دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا۔ [16]  یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصُوبہ ہے

سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :16

ان آیات کو سمجھنے کے لیے تفہیم القرآن کے حسب ذیل مقامات کا مطالعہ مفید ہوگا۔ جلد اول، البقرہ، حاشیہ ٣٤۔ جلد دوم، الرعد، حاشیہ ٢، الحجر، حواشی ٨ تا ١٢۔ جلد سوم، الانبیاء، حواشی ٣٤۔ ٣٥، المومن، حاشیہ ١٥۔ جلد چہارم، یٰس، حاشیہ نمبر 37 ۔ الصافّات، حواشی نمبر 5 ۔ 6)