Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) فصلت ⁦۴۱:۱۳⁩

آیات

  1. فَإِنۡ أَعۡرَضُواْ فَقُلۡ أَنذَرۡتُكُمۡ صَٰعِقَةٗ مِّثۡلَ صَٰعِقَةِ عَادٖ وَثَمُودَ

    آیت ⁦۴۱:۱۳⁩ کھولیں

    اب بھی یہ روگرداں ہوں تو کہہ دیجئے! کہ میں تمہیں اس کڑک (عذاب آسمانی) سے ڈراتا ہوں جو مثل عادیوں اور ﺛمودیوں کی کڑک ہوگی.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں [17] تو اِن سے کہہ دو کہ میں تم کو اُسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا

سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :17

یعنی اس بات کو نہیں مانتے کہ خدا اور معبود بس وہی ایک ہے جس نے یہ زمین اور ساری کائنات بنائی ہے، اور اپنی اس جہالت پر اصرار ہی کیے چلے جاتے ہیں کہ اس خدا کے ساتھ دوسروں کو بھی، جو حقیقت میں اس کے مخلوق و مملوک ہیں، معبود بنائیں گے اور اس کی ذات وصفات اور حقوق و اختیارات میں انہیں اس کا شریک ٹھہرائیں گے۔