Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) غافر ۴۰:۷۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فِي ٱلۡحَمِيمِ ثُمَّ فِي ٱلنَّارِ يُسۡجَرُونَ
آیت ۴۰:۷۲ کھولیںکھولتے ہوئے پانی میں اور پھر جہنم کی آگ میں جلائے جائیں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ کھولتے ہوئے پانی کی طرف کھینچے جائیں گے اور پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔[101]
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :101
یعنی جب وہ پیاس کی شدت سے مجبور ہو کر پانی مانگیں گے تو دوزخ کے کارکن ان کو زنجیروں سے کھینچتے ہوئے ایسے چشموں کی طرف لے جائیں گے جن سے کھولتا ہوا پانی نکل رہا ہوگا۔ اور پھر جب وہاں سے پی کر فارغ ہوں گے تو پھر وہ انہیں کھینچتے ہوئے واپس لے جائیں گے اور دوزخ کی آگ میں جھونک دیں گے۔