غافر ⁦۴۰:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۶۸ · پارہ ۲۴

يَوۡمَ هُم بَٰرِزُونَۖ لَا يَخۡفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِنۡهُمۡ شَيۡءٞۚ لِّمَنِ ٱلۡمُلۡكُ ٱلۡيَوۡمَۖ لِلَّهِ ٱلۡوَٰحِدِ ٱلۡقَهَّارِ

Yawma hum barizoona la yakhfaAAala Allahi minhum shay-on limani almulku alyawmalillahi alwahidi alqahhar

تراجم

جس دن سب لوگ ﻇاہر ہو جائیں گے[1] ، ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیده نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہی ہے[2]؟ فقط اللہ واحد و قہار کی.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی زندہ ہوکر قبروں سے باہر نکل کھڑے ہوں گے۔
  2. یہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ پوچھے گا، جب سارے انسان اس کے سامنے میدان محشر میں جمع ہوں گے، اللہ تعالیٰ زمین کو اپنی مٹھی میں اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا، اور کہے گا میں بادشاہ ہوں، زمین کے بادشاہ کہاں ہیں؟ (صحیح بخاری، سورۂ زمر)۔
  3. جب کوئی نہیں بولے گا تو یہ جواب اللہ تعالیٰ خود ہی دے گا۔ بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک فرشتہ منادی کرے گا، جس کے ساتھ ہی تمام کافر اور مسلمان بیک آواز یہی جواب دیں گے۔ (فتح القدیر)۔

جس دن وہ سب کھل کر سامنے آجائیں گے، اللہ سے ان کی کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہوگی۔ (کہا جائے گا :) کس کی بادشاہی ہے آج ؟ (جواب ایک ہی ہوگا کہ :) صرف اللہ کی جو واحد وقہار ہے

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَyawmaجس دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. هُمhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  3. بَٰرِزُونَbārizūnaظاہر ہوں گے
    مادہ
    برز
    اصل لفظ
    بارِز
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  5. يَخْفَىٰyakhfāچھپی ہوگی
    مادہ
    خفي
    اصل لفظ
    يَخْفَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. عَلَىʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱللَّهِl-lahiاللہ (پر)
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  8. مِنْهُمْmin'humان میں سے۔ ان کی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  9. شَىْءٌshayonکوئی چیز
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. لِّمَنِlimani(کہا جائے گا) کس کے لیے ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  11. ٱلْمُلْكُl-mul'kuبادشاہت
    مادہ
    ملك
    اصل لفظ
    مُلْك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. ٱلْيَوْمَl-yawmaآج کے دن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  13. لِلَّهِlillahiاللہ ہی کے لیے ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  14. ٱلْوَٰحِدِl-wāḥidiجو ایک ہے
    مادہ
    وحد
    اصل لفظ
    واحِد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  15. ٱلْقَهَّارِl-qahāriزبردست ہے
    مادہ
    قهر
    اصل لفظ
    قَهّار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جس دن سب لوگ ظاہر ہوجائیں گے (١) ان کی کوئی چیز اللہ سے پوشیدہ نہ رہے گی۔ آج کس کی بادشاہی ہے؟ (۲)، فقط اللہ واحد و قہار کی۔ (۳) ١٦۔١ یعنی زندہ ہو کر قبروں سے نکل کھڑے ہونگے۔ ١٦۔١ یہ قیامت والے دن اللہ تعالٰی پوچھے گا جب سارے انسان اس کے سامنے میدان محشر میں جمع ہوں گے اللہ تعالٰی زمین کو اپنی مٹھی میں اور آسمان کو اپنے دا‏ئیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا اور کہے گا میں بادشاہ ہوں زمین کے بادشاہ کہاں ہیں؟ (صحیح بخاری)، ١٦۔١ جب کوئی نہیں بولے گا تو یہ جواب اللہ تعالٰی خود ہی دے گا بعض کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے حکم سے ایک فرشتہ منادی کرے گا جس کے ساتھ ہی تمام کافر اور مسلمان بیک آواز یہی جواب دیں گے۔ فتح القدیر

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan