Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۷۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِنَّ مِنكُمۡ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنۡ أَصَٰبَتۡكُم مُّصِيبَةٞ قَالَ قَدۡ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيَّ إِذۡ لَمۡ أَكُن مَّعَهُمۡ شَهِيدٗا
آیت ۴:۷۲ کھولیںاور یقیناً تم میں بعض وه بھی ہیں جو پس وپیش کرتے ہیں[1] ، پھر اگر تمہیں کوئی نقصان ہوتا ہے تو وه کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہاں، تم میں کوئی کوئی آدمی ایسا بھی ہےجو لڑائی سے جی چُراتا ہے،[102] اگر تم پر کوئی مصیبت آئے تو کہتا ہے اللہ نے مجھ پربڑا فضل کیا کہ میں اِن لوگوں کے ساتھ نہ گیا
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :102
ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ خود تو جی چراتا ہے، دوسروں کی بھی ہمتیں پست کرتا ہے اور ان کو جہاد سے روکنے کے لیے ایسی باتیں کرتا ہے کہ وہ بھی اسی کی طرح بیٹھ رہیں۔