النساء ⁦۴:۷۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۸۹ · پارہ ۵

وَإِنَّ مِنكُمۡ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنۡ أَصَٰبَتۡكُم مُّصِيبَةٞ قَالَ قَدۡ أَنۡعَمَ ٱللَّهُ عَلَيَّ إِذۡ لَمۡ أَكُن مَّعَهُمۡ شَهِيدٗا

Wa-inna minkum laman layubatti-annafa-in asabatkum museebatun qala qad anAAamaAllahu AAalayya ith lam akun maAAahum shaheeda

تراجم

اور یقیناً تم میں بعض وه بھی ہیں جو پس وپیش کرتے ہیں[1] ، پھر اگر تمہیں کوئی نقصان ہوتا ہے تو وه کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ منافقین کا ذکر ہے۔ پس وپیش کا مطلب، جہاد میں جانے سے گریز کرتے اور پیچھے رہ جاتے ہیں۔

اور یقینا تم میں کوئی ایسا بھی ضرور ہوگا جو (جہاد میں جانے سے) سستی دکھائے گا، پھر اگر (جہاد کے دوران) تم پر کوئی مصیبت آجائے تو وہ کہے گا کہ اللہ نے مجھ پر بڑا انعام کیا کہ میں ان لوگوں کے ساتھ موجود نہیں تھا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِنَّwa-innaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ نصب
  2. مِنكُمْminkumتم میں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. لَمَنlamanالبتہ کوئی جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَن
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسمِ موصول
  4. لَّيُبَطِّئَنَّlayubaṭṭi-annaالبتہ ضرور سستی دکھائے گا
    مادہ
    بطا
    اصل لفظ
    يُبَطِّئ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
  5. فَإِنْfa-inپھر اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ شرط
  6. أَصَٰبَتْكُمaṣābatkumپہنچے تم کو
    مادہ
    صوب
    اصل لفظ
    أَصابَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. مُّصِيبَةٌmuṣībatunکوئی مصیبت
    مادہ
    صوب
    اصل لفظ
    مُصِيبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. قَالَqālaکہتا ہے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  9. قَدْqadتحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تحقیق
  10. أَنْعَمَanʿamaانعام فرمایا
    مادہ
    نعم
    اصل لفظ
    أَنْعَمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  11. ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  12. عَلَىَّʿalayyaمجھ پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  13. إِذْidhجبکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذ
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ زمان
  14. لَمْlamنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  15. أَكُنakunمیں تھا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  16. مَّعَهُمْmaʿahumان کے ساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  17. شَهِيدًاshahīdanحاضر
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شَهِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور یقیناً تم میں بعض وہ بھی ہیں جو پس و پیش کرتے ہیں (١) پھر اگر تمہیں کوئی نقصان ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے مجھ پر بڑا فضل کیا کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔ ٧٢۔١ یہ منافقین کا ذکر ہے۔ پس و پیش کا مطلب، جہاد میں جانے سے گریز کرتے اور پیچھے رہ جاتے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan