الزمر ۳۹:۶۹
وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَوُضِعَ ٱلۡكِتَٰبُ وَجِاْيٓءَ بِٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَقُضِيَ بَيۡنَهُم بِٱلۡحَقِّ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ
Waashraqati al-ardu binoori rabbihawawudiAAa alkitabu wajee-a binnabiyyeenawashshuhada-i waqudiya baynahum bilhaqqiwahum la yuthlamoon
تراجم
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی[1] ، نامہٴ اعمال حاضر کیے جائیں گے نبیوں اور گواہوں کو ﻻیا جائے گا[2] اور لوگوں کے درمیان حق حق فیصلے کر دیے جائیں گے، اور وه ﻇلم نہ کیے جائیں گے.[3]
- اس نور سے بعض نےعدل اور بعض نے حکم مراد لیا ہے لیکن اسے حقیقی معنوں پر محمول کرنے میں کوئی چیز مانع نہیں ہے، کیونکہ اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ (قَالَهُ الشَّوْكَانِيُّ فِي فَتْحِ الْقَدِيرِ)۔
- نبیوں سے پوچھا جائے گا کہ تم نے میرا پیغام اپنی اپنی امتوں کوپہنچایا دیا تھا؟ یا یہ پوچھا جائے گا کہ تمہاری امتوں نے تمہاری دعوت کا کیا جواب دیا، اسے قبول کیا یا اس کا انکار کیا؟ امت محمدیہ کو بطور گواہ لایا جائے گا جو اس بات کی گواہی دے گی کہ تیرے پیغمبروں نے تیرا پیغام اپنی اپنی قوم یا امت کوپہنچا دیا تھا، جیساکہ تو نے ہمیں اپنے قرآن کے ذریعے سے ان امور پرمطلع فرمایاتھا۔
- یعنی کسی اجر وثواب میں کمی نہیں ہوگی اورکسی کواس کے جرم سے زیادہ سزا نہیں دی جائے گی۔
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے چمک اٹھے گی اور نامہ اعمال سامنے رکھ دیا جائے گا۔ اور انبیاء اور سب گواہوں کو حاضر کردیا جائے گا اور لوگوں کے درمیان بالکل برحق فیصلہ کیا جائے گا۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا۔
لفظ بہ لفظ
- وَأَشْرَقَتِwa-ashraqatiاور چمک اٹھے گی
- مادہ
- شرق
- اصل لفظ
- أَشْرَقَتِ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْأَرْضُl-arḍuزمین
- مادہ
- ارض
- اصل لفظ
- أَرْض
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- بِنُورِbinūriنور سے
- مادہ
- نور
- اصل لفظ
- نُور
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- رَبِّهَاrabbihāاپنے رب کے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَوُضِعَwawuḍiʿaاور رکھ دی جائے گی
- مادہ
- وضع
- اصل لفظ
- وَضَعَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- ٱلْكِتَٰبُl-kitābuکتاب
- مادہ
- كتب
- اصل لفظ
- كِتاب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَجِا۟ىٓءَwajīaاور لائے جائیں گے
- مادہ
- جيا
- اصل لفظ
- جاءَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِٱلنَّبِيِّۦنَbil-nabiyīnaانبیاء
- مادہ
- نبا
- اصل لفظ
- نَبِيّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلشُّهَدَآءِwal-shuhadāiاور گواہ
- مادہ
- شهد
- اصل لفظ
- شَهِيد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
- وَقُضِىَwaquḍiyaاور فیصلہ کردیا جائے گا
- مادہ
- قضي
- اصل لفظ
- قَضَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بَيْنَهُمbaynahumان کے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کے ساتھ
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- وَهُمْwahumاور وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · ضمیرِ شخصی
- لَاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- يُظْلَمُونَyuẓ'lamūnaظلم کیے جائیں گے
- مادہ
- ظلم
- اصل لفظ
- ظَلَمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اٹھے گی (١) نامہ اعمال حاضر کئے جائیں گے نبیوں اور گواہوں کو لایا جائے گا (۲) اور لوگوں کے درمیان حق حق فیصلے کر دیئے جائیں گے (۳) اور وہ ظلم نہ کیے جائیں گے ٦٩۔١ اس نور سے بعض نے عدل اور بعض نے حکم مراد لیا ہے لیکن اس حقیقیٰ معنوں پر اٹھانے میں کوئی چیز مانع نہیں ہے، کیونکہ اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔ ٦ ۹۔۲۔ نبیوں سے پوچھا جاۓ گا کہ تم نے میرا پیغام اپنی اپنی قوم یا امت کو پہنچا دیا تھا؟ یا یہ پوچھا جاۓ گا کہ تمہاری امتوں نے تمہاری دعوت کا کیا جواب دیا اسے قبول کیا یا اس کا انکار کیا؟ امت محمدیہ کو بطور گواہ لایا جاۓ گا جو اس بات کی گواہی ان امور پر مطلع فرمایا تھا۔ ١٩۔۳یعنی کسی کے اجر و ثواب میں کمی نہیں ہوگی اور کسی کو اس کے جرم سے زیادہ سزا نہیں دی جائے گی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan