الزمر ⁦۳۹:۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۸ · پارہ ۲۳

لَّوۡ أَرَادَ ٱللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدٗا لَّٱصۡطَفَىٰ مِمَّا يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُۚ سُبۡحَٰنَهُۥۖ هُوَ ٱللَّهُ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّارُ

Law arada Allahu an yattakhithawaladan lastafa mimma yakhluqu mayashao subhanahu huwa Allahu alwahidualqahhar

تراجم

اگر اللہ تعالیٰ کااراده اوﻻد ہی کا ہوتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا۔ (لیکن) وه تو پاک ہے، وه[1] وہی اللہ تعالیٰ ہے یگانہ اور قوت واﻻ.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی پھر اس کی اولاد لڑکیاں ہی کیوں ہوتیں؟ جس طرح کہ مشرکین کا عقیدہ تھا۔ بلکہ وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو پسند کرتا، وہ اس کی اولاد ہوتی، نہ کہ وہ جن کو وہ باور کراتے ہیں، لیکن وہ تو اس نقص سے پاک ہے۔ (ابن کثیر)۔

اگر اللہ یہ چاہتا کہ کسی کو اولاد بنائے تو وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کرلیتا، (لیکن) وہ پاک ہے (اس بات سے کہ اس کی کوئی اولاد ہو) وہ تو اللہ ہے، ایک، اور زبردست اقتدار کا مالک۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَّوْlawاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  2. أَرَادَarādaارادہ کرتا/ چاہتا
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    أَرادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  4. أَنanکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  5. يَتَّخِذَyattakhidhaبنالے
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. وَلَدًاwaladanاولاد
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلَد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. لَّٱصْطَفَىٰla-iṣ'ṭafāالبتہ چن لیتا
    مادہ
    صفو
    اصل لفظ
    اصْطَفَى
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل
  8. مِمَّاmimmāاس میں سے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  9. يَخْلُقُyakhluquوہ پیدا کرتا ہے
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  11. يَشَآءُyashāuوہ چاہتا
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شاءَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. سُبْحَٰنَهُۥsub'ḥānahuپاک ہے وہ
    مادہ
    سبح
    اصل لفظ
    سُبْحان
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. هُوَhuwaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  14. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  15. ٱلْوَٰحِدُl-wāḥiduایک ہے،
    مادہ
    وحد
    اصل لفظ
    واحِد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  16. ٱلْقَهَّارُl-qahāruزبردست ہے/سب پر غالب ہے
    مادہ
    قهر
    اصل لفظ
    قَهّار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اگر اللہ تعالٰی کا ارادہ اولاد ہی کا ہوتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا۔ (لیکن) وہ تو پاک ہے، وہ (١) وہی اللہ تعالٰی ہے یگانہ اور قوت والا۔ ٤۔١ یعنی پھر اس کی اولاد لڑکیاں ہی کیوں ہوتیں؟ جس طرح مشرکین کا عقیدہ تھا۔ بلکہ وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو پسند کرتا، وہ اس کی اولاد ہوتی، نہ کہ وہ جن کو وہ باور کراتے ہیں، لیکن وہ تو اس نقص سے ہی پاک ہے۔ (ابن کثیر

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan