Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ۳۸:۷۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَالَ فَٱخۡرُجۡ مِنۡهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٞ
آیت ۳۸:۷۷ کھولیںارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
فرمایا”اچھا تو یہاں سے نکل جا، [65] تُو مردُود ہے [66]
سورة صٓ حاشیہ نمبر :65
یعنی اس مقام سے جہاں آدم کے آگے فرشتوں کو سجدہ کرنے کا حکم ہوا اور جہاں ابلیس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا ارتکاب کیا۔
سورة صٓ حاشیہ نمبر :66
اصل میں لفظ |" رَجِیْم |" استعمال ہوا ہے جس کے لغوی معنی ہیں |" پھینکا ہوا |" یا |" مارا ہوا |"۔ اور محاورے میں یہ لفظ اس شخص کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جسے مقام عزت سے گرا دیا گیا ہو اور ذلیل و خوار کر کے رکھ دیا گیا ہو۔ سورة اعراف میں یہی مضمون ان الفاظ میں ادا کیا گیا ہے : فَاخْرُجْ اِنَّکَ مِنَ الصَّاغِرِیْنَ ، |" پس تو نکل جا، تو ذلیل ہستیوں میں سے ہے |"۔