Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ۳۸:۷۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلدِّينِ
آیت ۳۸:۷۸ کھولیںاور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت وپھٹکار ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور تیرے اُوپر یوم الجزا ء تک میری لعنت ہے۔“ [67]
سورة صٓ حاشیہ نمبر :67
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ یوم الجزاء کے بعد اس پر لعنت نہ ہوگی۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یوم الجزا تک تو وہ اس نافرمانی کی پاداش میں مبتلائے لعنت رہے گا، اور یوم الجزاء کے بعد وہ اپنے ان کرتوتوں کی سزا بھگتے گا جو تخلیق آدم کے وقت سے لے کر قیامت تک اس سے سرزد ہوں گے۔