ص ⁦۳۸:۲۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۵۴ · پارہ ۲۳

يَٰدَاوُۥدُ إِنَّا جَعَلۡنَٰكَ خَلِيفَةٗ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَٱحۡكُم بَيۡنَ ٱلنَّاسِ بِٱلۡحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ ٱلۡهَوَىٰ فَيُضِلَّكَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ يَضِلُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ لَهُمۡ عَذَابٞ شَدِيدُۢ بِمَا نَسُواْ يَوۡمَ ٱلۡحِسَابِ

Ya dawoodu inna jaAAalnakakhaleefatan fee al-ardi fahkum bayna annasibilhaqqi wala tattabiAAi alhawa fayudillakaAAan sabeeli Allahi inna allatheena yadilloonaAAan sabeeli Allahi lahum AAathabun shadeedun bimanasoo yawma alhisab

تراجم

اے داؤد! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنا دیا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو ورنہ وه تمہیں اللہ کی راه سے بھٹکا دے گی، یقیناً جو لوگ اللہ کی راه سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے.

Urdu - Muhammad Junagarhi

اے داؤد ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے، لہذا تم لوگوں کے درمیان برحق فیصلے کرو، اور نفسانی خواہش کے پیچھے نہ چلو، ورنہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دے گی۔ یقین رکھو کہ جو لوگ اللہ کے راستے سے بھٹک جاتے ہیں، ان کے لیے سخت عذاب ہے، کیونکہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا تھا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. يَٰدَاوُۥدُyādāwūduاے داؤد
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    داوُد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسمِ علم
  2. إِنَّاinnāبیشک ہم نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  3. جَعَلْنَٰكَjaʿalnākaبنایا تجھ کو
    مادہ
    جعل
    اصل لفظ
    جَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  4. خَلِيفَةًkhalīfatanایک خلیفہ
    مادہ
    خلف
    اصل لفظ
    خَلِيفَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. فَٱحْكُمfa-uḥ'kumپس فیصلہ کرو
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حَكَمَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  8. بَيْنَbaynaدرمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان
  9. ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں کے
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  10. بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کے ساتھ
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  11. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  12. تَتَّبِعِtattabiʿiتم پیروی کرو
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  13. ٱلْهَوَىٰl-hawāخواہش نفس کی
    مادہ
    هوي
    اصل لفظ
    هَواء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  14. فَيُضِلَّكَfayuḍillakaتو وہ بھٹکادے گی تجھ کو
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    أَضَلَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ سببیت · فعل · ضمیرِ شخصی
  15. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  16. سَبِيلِsabīliراستے
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  17. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  18. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  19. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  20. يَضِلُّونَyaḍillūnaجو بھٹکتے ہیں
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضَلَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  21. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  22. سَبِيلِsabīliراستے
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  23. ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  24. لَهُمْlahumان کے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  25. عَذَابٌʿadhābunعذاب ہے
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  26. شَدِيدٌۢshadīdunشدید
    مادہ
    شدد
    اصل لفظ
    شَدِيد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  27. بِمَاbimāبوجہ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  28. نَسُوا۟nasūجو وہ بھول گئے
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  29. يَوْمَyawmaدن کو
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  30. ٱلْحِسَابِl-ḥisābiحساب کے
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حِساب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

صاحب اختیار لوگوں کے لئے انصاف کا حکم۔ اس آیت میں بادشاہ اور ذی اختیار لوگوں کو حکم ہو رہا ہے کہ وہ عدل و انصاف کے ساتھ قرآن و حدیث کے مطابق فیصلے کریں ورنہ اللہ کی راہ سے بھٹک جائیں گے اور جو بھٹک کر اپنے حساب کے دن کو بھول جائے وہ سخت عذابوں میں مبتلا ہوگا۔ حضرت ابو زرعہ (رح) سے بادشاہ وقت ولید بن عبدالملک نے ایک مرتبہ دریافت کیا کہ کیا خلیفہ وقت سے بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں حساب لیا جائے گا آپ نے فرمایا سچ بتادوں خلیفہ نے کہا ضرور سچ ہی بتاؤ اور آپ کو ہر طرح امن ہے۔ فرمایا اے امیر المومنین اللہ کے نزدیک آپ سے بہت بڑا درجہ حضرت داؤد (علیہ السلام) کا تھا انہیں خلافت کے ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالیٰ نے نبوت بھی دے رکھی تھی لیکن اس کے باوجود کتاب اللہ ان سے کہتی ہے ( يٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰكَ خَلِيْفَةً فِي الْاَرْضِ فَاحْكُمْ بَيْنَ النَّاس بالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْهَوٰى فَيُضِلَّكَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۭاِنَّ الَّذِيْنَ يَضِلُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌۢ بِمَا نَسُوْا يَوْمَ الْحِسَابِ 26؀ ) 38 ۔ ص :26) عکرمہ فرماتے ہیں مطلب یہ ہے کہ ان کے لئے یوم الحساب کو سخت عذاب ہیں اس کے بھول جانے کے باعث سدی کہتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہیں اس وجہ سے کہ انہوں نے یوم الحساب کے لئے اعمال جمع نہیں کئے۔ آیت کے لفظوں سے اسی قول کو زیادہ مناسبت ہے واللہ تعالیٰ اعلم۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir